غزہ میں اسرائیلی جنگ کے دوران ایک اور صحافی کو نشانہ بنا کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔ یہ صحافی بین الاقوامی ٹی وی چینل الجزیرہ کے ساتھ بطور کیمرہ مین وابستہ تھے۔ وہ اسرائیلی حملےمیں تباہ کیے گئے ایک سکول کی کوریج کے لیے جمعہ کے روز خان یونس گئے تھے اور سکول کی تباہی کی کوریج کر رہے تھے۔ اس دوران انہیں بھی ڈرون سے نشانہ بنا کر ہلاک کر دیا گیا۔
الزیرہ کے مطابق اس تباہ شدہ سکول تک امدادی کارکنوں کے کسی بھی طرح پہنچنے کے راستے بند تھے۔ لہٰذا کیمرہ مین ابو دقہ کو بچانے کے لیے کوئی امددای کوشش ممکن نہ ہو سکی۔ تاہم بعد ازاں ابو دقہ کی لاش کو وہاں سے نکال لیا گیا ہے۔
الجزیرہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس کے کیمرہ مین ابو دقہ کو ڈرون کے ذریعے داغے گئے میزائل سے نشانہ بنایا گیا ہے۔ یہ واقعہ جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس میں پیش آیا ہے۔ اب تک غزہ میں اسرائیلی بمباری سے درجنوں صحافی کوریج کے دوران اور اپنے گھروں میں ہلاک ہو چکے ہیں۔
واضح رہے ڈرون حملے سے ہلاکت کا یہ غزہ میں غالباً ہلاکت کا پہلا واقعہ رپورٹ کیا گیا ہے۔ عام طور پر ڈرون حملے ٹارگیٹڈ کارروائیوں میں استعمال کیے جاتے ہیں۔ وائٹ ہاوس کی طرف سے ایک روز قبل ہی اعلان کیا گیا ہے کہ حماس رہنماؤں کو اب ٹارگیٹڈ حملوں کا نشانہ بنایا جائے گا۔
-
فرانس جنگ کے دوران اے ایف پی کے صحافیوں کو غزہ سے نکالنے کے لیے کام کر رہا ہے
فرانس نے جمعرات کے روز کہا اسے اسرائیل اور حماس کے درمیان تنازع کی کوریج کرنے والے ...
مشرق وسطی -
'غزہ کے صحافیوں کو 'نقصان سے محفوظ رکھا جانا چاہیے': بلینکن کا اے ایف پی کو خط
جنگ شروع ہونے کے بعد سے اب تک کم از کم 63 صحافی اور میڈیا کارکنان ہلاک ہو چکے ہیں
مشرق وسطی -
اسرائیل نے لبنانی صحافی کی ہلاکت والے علاقے کو جنگی علاقہ قرار دے کر جان چھڑا لی
اسرائیلی فوج نے تقریبا پونے دو ماہ بعد لبنانی صحافی کی اسرائیلی ٹینک کے گولے سے ...
مشرق وسطی