سعودی سفیر کو شاہ بحرین نے ' آرڈر آف بحرین ' عطا کر دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

بحرین میں سفارتی خدمات کی تکمیل اور دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کر کے رخصت ہونیوالے سعودی سفیر شہزادہ سلطان بن احمد کو بحرین کے شاہ حمد کو بحرینی ایوراڈ سے نوازا ہے۔

اتوار کے روز سبکدوش ہونے والے سعودی سفیر شہزادہ سلطان بن احمد کو آرڈر آف بحرین فرسٹ کلاس پیش کیا گیا۔ اس سلسلے میں ایک خصوصی اور پروقار تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا۔

شہزادہ سلطان بن احمد نے اس اعزاز کے دیے جانے پر شاہ بحرین کا شکریہ ادا کیا ہے، نیز نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے اور توقع ظاہر کی ہے کہ سعودی تعاون کے ساتھ بحرین ترقی کی منازل طے کرتا رہے گا۔

اس موقع پر بحرین کے ولی عہد سلمان بن حمد نے سعودی سفیر شہزادہ سلطان بن احمد کی دو طرفہ خدمات کو سراہا ہے۔ کہ انہوں نے اپنے دور سفارت میں دو طرفہ تعلقات کی مضبوطی کے لیے خوب محنت کی۔

مقبول خبریں اہم خبریں