مصری میڈیا کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ منگل کی صبح مصر کے جنوبی علاقے سیناء کے دہب شہر میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔ دوسری جانب یمن میں حوثی گروپ نے منگل کی شام جنوبی اسرائیل کے ایلات شہر پر ڈرون حملے کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
حوثی کے ترجمان یحییٰ الساری نے کہا کہ "اس گروپ نے بحیرہ احمر میں MSC یونائیٹڈ کے تجارتی جہاز پر اس وقت میزائل حملہ کیا جب اس نے تین انتباہی کالوں کو مسترد کر دیا تھا"۔
تجارتی جہاز کو نشانہ بنانا
انہوں نے کہا کہ "ہم نے ایک تجارتی جہاز ایم ایس سی یونائیٹڈ کو میزائلوں سے نشانہ بنانے کے لیے آپریشن کیا۔ اس کے عملے کے تیسری بار انکار کرنے کے بعد بحری افواج کی طرف سے میزائل داغے گئے تھے۔
دوسری طرف اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینیئل ہاگری نے بحیرہ احمر کے اوپر ایک فضائی ہدف کو روکنے کا اعلان کیا جو اسرائیل کی طرف جا رہا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ حوثی کارروائیوں میں صرف اسرائیل کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔ یہ ایرانی دہشت گردی کی ایک شکل ہے۔
دہب کے آسمان میں دھماکے
قاہرہ نیوزچینل کی رپورٹ کے مطابق منگل کو عینی شاہدین نے جنوبی سینا گورنری میں آسمان پر بحیرہ احمرکے نظارے سے دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔
انہوں نے بتایا کہ ایک اڑتی چیز شہر کے ساحلوں سے تقریباً دو کلومیٹر کے فاصلے پر اتری۔
دریں اثنا ایک سینیر مصری سکیورٹی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ مصری فضائی دفاع نے جنوبی سینا گورنری میں دہب شہر کے ساحل کے قریب ایک اڑتی چیز کو مار گرایا، انہوں نے مزید کہا کہ تحقیقاتی ٹیمیں مزید تفصیلات جاننے کے لیے جائے جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں۔