سعودی معیشت

فرانسیسی ’السٹوم‘ کے العلا ٹرام کی تعمیر کے لیے 553 ملین ڈالر کے معاہدے پر دستخط

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

فرانسیسی کمپنی ’السٹوم‘ نے رائل کمیشن برائے العلا گورنری کے ساتھ جدید العلا ٹرام کی تعمیر کے لیے 500 ملین یورو (553 ملین ڈالر) سے زیادہ مالیت کے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

کمپنی نے جمعہ کو ایک بیان میں کہا کہ العلا ٹرام بیٹریوں پرچلتی ہے اور یہ دنیا کی سب سے لمبی کیبل فری لائن ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ Alstom سسٹم میں بیٹری سے چلنے والی 20 جدید ترین Citadis B ٹرام شامل ہوں گی، جو 22.4 کلومیٹر لمبی لائن نائے گی۔ یہ لائن 17 اسٹریٹجک طور پر واقع سٹیشنوں کو آپس میں جوڑتی ہے جس سے العلا کے پانچ اہم تاریخی علاقوں تک ہموار رسائی فراہم کی جا سکے گی۔

العلا ٹرام یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثہ کے مقامات جیسے کہ قدیم شہر العلا (زون 1)، دادان (زون 2)، جبل عقمہ (زون 3)، نبطی تھیٹر (زون 4) اور تاریخی شہر حجر (زون5) کو جوڑے گی۔

کمپنی نے مزید کہا کہ اس منصوبے کا مقصد رہائشیوں اور سیاحوں کے لیے ایک اختراعی اور آب و ہوا کے موافق ٹرام کے ذریعے نقل و حمل کے منفرد آپشنز فراہم کرنا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں