حج وعمرہ

سعودی عرب میں عمرہ کمپنیوں کی ’ضامن پلیٹ فارم پر منتقلی کیسے ہو رہی ہے؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب میں عمرہ کمپنیوں نے نئے گریگورین سال کے آغاز میں ’ضامن‘ پلیٹ فارم کے ذریعے وزارت سیاحت کی طرف منتقل ہونا شروع کر دیا ہے۔ ان کی منتقلی کی آزمائشی مدت میں 4/1/2024 تک توسیع کی گئی ہے تاکہ وہ مالی لین دین کے معاہدوں کو مکمل کرسکیں۔ تمام عمرہ کمپنیاں لین دین مکمل کرنے کے بعد سات جنوری کو سیاحتی پلیٹ فارم پرمنتقل ہوجائیں گی۔

سعودی عرب کی قومی کمیٹی برائے حج، عمرہ اور وزٹ کے سابق رکن عمرہ اور سیاحت کے شعبے کے ایک محقق سعید باحشوان نے کہا کہ تقریباً 10 عمرہ کمپنیاں اس ماہ کی چودہ تاریخ کو منتقل ہوں گی، کیونکہ ویزوں کی وجہ سے تمام عمرہ کمپنیوں کی وزارت کو منتقلی کی تیاری کے لیے وزارت سیاحت کے ضامن پلیٹ فارم کے ذریعے جاری کیا گیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ سے گفتگو کے تناظر میں انہوں نے مزید کہا یہ کمپنیاں 4 ماہ کی مدت کے لیے وزارت سیاحت میں منتقل ہونے کے تجربے سے گذریں گی، جبکہ زائرین کو فراہم کی جانے والی ان کی خدمات رہائش، سعودی عرب میں نقل و حمل، شہروں اور سیاحتی علاقوں کے دورے جیسی سہولیات میں بہتری آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس کے بعد حکومتی اداروں کی منظوری اور اگلے سال کے آغاز میں عمرہ کمپنیوں کو بتدریج وزارت سیاحت کو منتقل کرنے کے تجربے کا جائزہ لیا جائے گا۔ اس کے لیے "ضامن" پلیٹ فارم پر ’نسک‘ پلیٹ فارم کی کام کیا جائے گا۔

"نسک" پلیٹ فارم

باحشوان نے مزید کہا کہ "نسک پلیٹ فارم" اس وقت سعودی وزارت سیاحت اور وزارت حج و عمرہ کی نگرانی میں حج و عمرہ کے لیے مارکیٹر ہے، جس کے ذریعے عمرہ پیکجز کی بکنگ، پروگرامز اور سروس فراہم کرنے والوں کا جائزہ لیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ تقریباً 290 عمرہ کمپنیاں اور ادارے ہیں جو ضیوف الرحمان کو ان کی آمد سے لے کر عمرہ کی رسومات ادا کرنے کے بعد اپنے وطن روانہ ہونے تک بہترین خدمات فراہم کرتے ہیں۔ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں وزارت حج و عمرہ اور وزارت سیاحت کی جانب سے ضیوف الرحمان کے لیے فراہم کردہ طریقہ کار میں آسانی کی وجہ سے سیزن کے اختتام تک آنے والے دنوں میں زائرین کی تعداد میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آئے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں