فلسطین اسرائیل تنازع

امریکہ فلسطینیوں کی نقل مکانی کا مخالف ہے: بلنکن کی شاہ عبداللہ سے بات چیت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

اسرائیل کے سب سے بڑے اتحادی اور سرپرست امریکہ کے وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اردن کے شاہ عبداللہ کو یقین دہانی کرائی ہے کہ 'امریکہ فلسطینیوں کی نقل مکانی کے خلاف ہے۔' انٹونی بلنکن امشرق وسطیٰ کے دورے کے سلسلے میں اردن میں موجود تھے۔ تاکہ غزہ کے مستقبل کے بارے میں تبادلہ خیال کر سکیں۔

ملاقات کے دوران شاہ عبداللہ نے فلسطینیوں کی نقل مکانی کے حوالے سے اسرائیلی منصوبے پر اپنی تشویش کا اظہار کیا۔ اس پر بلینکن نے زور دے کر کہا ' امریکہ مغربی کنارے اور غزہ سے فلسطینیوں کی نقل مکانی کے خلاف ہے، نیز امریکہ سمجھتا ہے کہ عام شہریوں کے تحفظ کی ضرورت تاکہ انہیں یہودی آبادکار مغربی کنارے میں تشدد کا نشانہ نہ بنا سکیں۔' بلنکن کے حوالے سے یہ بات امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں بتائی ہے۔

دوسری جانب اس دوران اسرائیلی کارروائیاں غزہ کے علاوہ مغربی کنارے میں بھی تیز ہو رہی ہیں۔ جنین کے پناہ گزین کیمپ پر بمباری کے علاوہ اسی دوران ایک چیک پوسٹ پر تین سالہ فلسطینی بچی کو بھی اسرائیلی پولیس نے گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے۔

شاہ عبداللہ نے بلنکن سے بات کرتے ہوئے کہا ' واشنگٹن کا کردار اہم ہے اس لیے وہ اسرائیل پر دباؤ ڈالے کہ غزہ میں فوری جنگ بندی کی جائے ، وہاں انسانی تباہی بڑھتی جا رہی ہے۔'

واضح رہے غزہ میں اب تک 22722 سے زائد لوگ جاں بحق ہو چکے ہیں۔ بیس لاکھ سے زیادہ فلسطینی غزہ میں بے گھر ہو چکے ہیں۔ لیکن امریکہ ابھی تک جنگ بندی کی بات نہیں کرتا، نیز فلسطینیوں کی صرف نقل مکانی روکنے کے لیے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کے بجائے صرف مخالفت کی بات کی ہے۔

امریکی وزیر خارجہ کا یہ دورہ بیروت کے مضافات میں حماس کے نائب سربراہ کی اسرائیلی ڈرون حملے میں ہلاکت کے بعد شروع کیا گیا ہے۔ اگرچہ اس دورے کی تیاری پہلے سے تھی۔ لبنان کی سرحد پر اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان گولہ باری بھی ہوتی رہتی ہے۔ ادھر بحیرہ احمر میں بھی حوثیوں کے حملے جاری ہیں۔

بلینکن ہفتے کے روز اردن پہنچے اب اتوار کے روز وہ قطر اور اب پیر کے روز ان کی قطر اور متحدہ عرب امارات میں اہم ملاقاتیں کریں گے۔ قطر میں بلنکن اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے لیے کوششوں پر بات چیت کریں گے۔ لیکن اب تک ایک سو سے زائد اسرائیلی یرغمالی حماس کی قید میں ہیں۔

بلینکن کی اب کوشش ہے کہ اسرائیل کے پڑوسی عرب ملک غزہ میں اسرائیل کی جانب سے کی گئے اندھی تباہی کے بعد غزہ کو پھر سے تعمیر کرنے اور حماس کے خاتمے کے بعد کی حکومت کے قیام کے لیے تعاون کریں۔

بلینکن کے وفد کی کوشش ہے کہ غزہ کے مستقبل کے حوالے سے عرب ممالک اسرائیلی خیالات کو قبول کر لیں۔' یہ بات ایک سینئیر امریکی ذمہ دار نے کہی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں