اسرائیلی جنگی جرائم کے خلاف عالمی فوجداری عدالت میں بھی درخواست دائر

میکسیکو اور چلی نے عالمی فوجداری عدالت میں اسرائیل کے جنگی جرائم کے خلاف مشترکہ درخواست دائر کی ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

عالمی عدالت انصاف کے بعد اسرائیل کے خلاف جنگی جرائم کی تحقیقات کے لیے عالمی فوجداری عدالت میں بھی درخواست دائر کر دی گئی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق میکسیکو اور چلی نے عالمی فوجداری عدالت میں اسرائیل کے جنگی جرائم کے خلاف مشترکہ درخواست دائر کی ہے۔ میکسیکو اور چلی کی درخواست میں فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جنگی جرائم کی تفتیش کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

اس سے قبل جنوبی افریقہ نے عالمی عدالت انصاف میں اسرائیل کے فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف درخواست دائر کی تھی جس پر سماعت بھی جاری ہے۔

دوسری جانب اسرائیل اپنی ہٹ دھرمی پر قائم ہے اور اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے واضح طور پر کہا ہے کہ اقوام متحدہ یا کوئی اور طاقت ہمیں غزہ میں کارروائیوں سے نہیں روک سکتیں۔

سات اکتوبر سے غزہ میں جاری اسرائیلی کارروائیوں میں اب تک 25 ہزار کے قریب فلسطینی جاں بحق اور 65 ہزار زخمی ہو چکے ہیں۔

اقوام متحدہ کے مطابق غزہ کی 85 فیصد آبادی اسرائیلی بمباری کے باعث بے گھر ہو چکی ہے، شدید سرد موسم، خوراک کی قلت اور بیماریوں کے باعث بمباری سے زیادہ فلسطینیوں کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں