سعودی عرب کی کابینہ نے 'انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی' میں شمولیت سے متعلق معاہدے کی منظوری دے دی ہے۔ یہ اطلاع سعودی خبر رساں ادارے نے منگل کے روز دی ہے۔
سعودی وزیر خارجہ کو 'انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (IAEA) کے معاہدے سے متعلق ضروری قانونی کارروائی مکمل کرنے کا کہا گیا ہے۔
انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی نے گزشتہ سال کہا تھا کہ تابکاری کے ذرائع کی موجودگی کی روک تھام اور حفاظتی اقدامات کے لیے سعودی عرب پر عزم ہے۔
خیال رہے سال 2023 میں یکم اکتوبر اور 10 اکتوبر کے درمیان پہلا 'انٹیگریٹڈ ریگولیٹری ریویو سروس (IRRS) ' مملکت میں شروع کیا گیا تھا۔
انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی نے مزید کہا کہ سعودی عرب کے حالات کو اچھا پایا ہے کہ سعودی عرب کا ریگولیٹری پروگرام اچھی طرح قائم ہے۔