مناسک عمرہ کی ادائی، اردو سمیت تین زبانوں میں اینیمیشن فلم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

مکہ مکرمہ کی فلاحی و دعوتی سوسائٹی ’اجیاد‘ نے غیر ملکی کمیونٹی کی معلومات میں اضافے کے لیے درست طریقے سے عمرہ کی ادائی کے تھری ڈی ٹیکنالوجی کے ذریعے اینیمیشن فلم تیار کی ہے۔

سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق تیار کی جانے والی فلم اردو، انگلش اور فرانسیسی میں ہے جس کے ذریعے مناسک عمرہ کی ادائی کے درست اور مسنون طریقوں کی وضاحت کی گئی ہے۔

اینیمیشن فلم میں عمرہ زائر کی اپنے ملک سے عمرہ کی ادائی کے لیے سفر پر روانہ ہونے سے لے کر مملکت پہنچنے اور عمرہ کی ادائی سے لے کر اپنے ملک واپسی تک کے تمام مراحل کی وضاحت کی گئی ہے۔

فلاحی سوسائٹی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ عمرہ زائرین اور عازمین حج کی سہولت اور مناسک کی ادائی کے لیے بہتر سے بہتر خدمات کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے تاکہ ضیوف الرحمان مکمل اطمینان اور سہولت کے ساتھ حج و عمرہ کے مناسک ادا کر سکیں۔

واضح رہے مختلف ممالک سے آنے والے بعض عمرہ زائرین کو مناسک کی ادائی کے حوالے سے معلومات نہ ہونے کی وجہ سے وہ بعض اہم امور کی انجام دہی میں انجانے میں غلطی کردیتے ہیں جس کی وجہ سے انہیں بعد میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اسی وجہ سے فلاحی سوسائٹی کے عہدیداروں نے تھری ڈی ٹیکنالوجی کے ذریعے اینیمیشن وڈیو کا اہتمام کیا ہے جو تین زبانوں میں تیار کی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں