امیر کویت نے پارلیمان تحلیل کرنے کا حکم جاری کر دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

کویت کے امیر نے جمعرات کے روز پارلیمان کو تحلیل کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ یہ تیل پیدا کرنے والے ایک اہم ملک میں کئی سال سے جاری سیاسی عدم استحکام کے ماحول میں پارلیمان پر نیا حملہ ہے۔

امیر کویت شیخ مشعل الاحمد الجابر نے حکم جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ' قانون سازوں کے بے قابو اور جارحانہ بیانات اس فیصلے کا موجب بنا ہے۔ ' اس سے قبل 2022 سے 2023 میں بھی پارلیمان کے لیے اس طرح انتہائی اقدامات کیے گئے تھے جب پارلیمان کے ساتھ آگے بڑھنا مشکل ہو گیا تھا۔

کویت کے مرحوم امیر نے پارلیمان توڑ کر نئے انتخابات کرائے تاکہ نئی پارلیمان وجود میں آ سکے۔ بیالیس لاکھ کی آبادی کے حامل اور تیل پیدا کرنے والے اس چھٹے بڑے ملک کے نئے امیر کویت نے جمعرات کے روز پارلیمان کو برطرف کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

واضح رہے کویت امریکہ کا اہم اتحادی ہے۔ اس پر صدام حسین کی عراقی افواج نے 1991 میں قبضہ کرنے کی کوشش کی تھی۔ صدام کی اس کوشش کو امریکی مدد سے ناکام بنایا گیا تھا اور عراقی فوجوں کو کویت سے نکلنے پر مجبور کر دیا تھا۔ ۔ تب سے 13500 کی تعداد میں امریکی افواج کویت میں موجود ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں