سعودی یوم تاسیس میں شرکت کے لیے بحرینی نوجوان پیدل ریاض روانہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے یوم تاسیس کی تقریبات میں شرکت کے لیے مملکت بحرین کے نوجوان منامہ سے ریاض تک پیدل سفر کرکے پہنچے۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈدیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا گیا کہ نوجوانوں کا ایک گروپ کنگ فہد کاز وے پر دوڑتا ہوا سعودی عرب کی طرف بڑھ رہا ہے۔

ویڈیومیں ایک نوجوان نے کہا کہ "ہم یوم تاسیس میں شرکت کے لیے بحرین سے ریاض پہنچ رہے ہیں۔ ریاض پہنچنے میں 5 دن لگیں گے‘‘۔

اسی تناظر میں سماجی کارکن عبدالرحمن المطیری نوجوانوں کے ساتھ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر نمودار ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ "بحرین کے لوگوں کو خوش آمدید، ہم ایک قابل فخر وطن اور ایک قابل فخر ملک میں ہیں۔ وہاں ایمبولینسیں موجود ہیں۔ نوجوانوں کی حفاظت اور تحفظ کو یقینی بنائیں گے‘‘۔

قابل ذکر ہے کہ سعودی وزارت ثقافت نے اس سال 21 سے 26 فروری کے دوران مملکت کے متعدد شہروں میں یوم تاسیس منانے کے لیے ثقافتی اور تاریخی سرگرمیوں کا ایک پیکج تیار کیا ہے۔ تین صدیاں پرانے اس قومی موقعے پر جو امام محمد بن سعود کی قیادت میں قائم ہونے والی ایک عظیم قوم کی عظیم کہانی کو ذہن میں لاتا ہے پر نوجوان پرجوش ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں