سعودی عرب میں اتوار 10 مارچ کو رمضان کا چاند نظر آ گیا ہے، پیر 11 مارچ کو پہلا روزہ ہو گا۔ رصدگاہ سدیر میں رمضان کا چاند نظر آنے کی تصدیق کی گئی ہے۔
ایوان شاہی نے بیان میں کہا کہ’ پیر 11 مارچ 2024 کو رمضان المبارک کا پہلا روزہ ہے‘۔ سپریم کورٹ کے ماتحت رویت ہلال کے ادارے نے مملکت میں رمضان کا چاند نظر آنے کی توثیق کی ہے۔
علاوہ ازیں متحدہ عرب امارات اور قطر میں بطی رمضان کا چاند نظر آ گیا۔ ان ممالک میں بھی پیر کو پہلا روزہ ہو گا۔
#صور_واس | الاستعدادات بمرصد جامعة المجمعة الفلكي لترائي هلال #رمضان من الساعة 6:04 إلى 6:15 مساءً.#واس_عام pic.twitter.com/hvLEB2VGwV
— واس العام (@SPAregions) March 10, 2024
یاد رہے کہ سعودی سپریم کورٹ نے مملکت میں اتوار کی شام رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کی اپیل کی تھی۔ ام القری کیلنڈر کے مطابق اتوار 10 مارچ کو شعبان کی 29 تاریخ ہے۔
بیان میں کہا گیا تھا کہ مملکت میں جس شخص کو بھی ماہ رمضان کا چاند دکھائی دے وہ اپنی گواہی قریب ترین عدالت میں دے۔
چاند دیکھنے کی گواہی کے لیے اگر عدالت تک جانا ممکن نہ ہو تو قریبی سینٹر سے ٹیلی فون پر چاند دیکھنے کی شہادت کے بارے میں اطلاع دی جائے۔