سعودی عرب کی وزارت خارجہ اور وزارت ثقافت میں مشترکہ تعاون کی یادداشتوں پر دستخط

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کی وزارت خارجہ اور وزارت ثقافت نے "ثقافتی شعبے" سے متعلق اسٹریٹجک منصوبوں میں مشترکہ تعاون کے لیے مفاہمت کی دو یادداشتوں پر دستخط کیے۔ ان یاداشتوں کی منظوری کا مقصد ثقافت کےشعبے میں مشترکہ تعاون کو بڑھانے اور مختلف شعبوں میں ان کے درمیان موجودہ ہم آہنگی کی سطح کو بہتر کرنا، قومی حکمت عملی برائے ثقافت کے اہداف کو پورا کرنا اور بین الاقوامی ثقافتی تبادلے کے راستے کو فعال کرنے میں ان کے قریبی تعاون کو فروغ دینا ہے۔

یادداشت پر دستخط کے دوران وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان (دائیں جانب) اور وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان(بائیں جانب)
یادداشت پر دستخط کے دوران وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان (دائیں جانب) اور وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان(بائیں جانب)
Advertisement

یادداشت ثقافت اور قومی ورثے کی حیثیت کو مستحکم کرتی ہے۔ مفاہمت کی یادداشت ثقافت اور قومی ورثے کی حیثیت کو مستحکم کرتی ہے، کیونکہ یہ سعودی ثقافتی شعبے کے حوالے سے سرکاری اداروں میں ہم آہنگی پیدا کرنے ، بیرون ملک سعودی سافٹ پاور کی موجودگی کو تیز کرنےکا ذریعہ ہے۔

یاد داشتوں پر ریاض میں وزارت خارجہ کے ہیڈ کوارٹر میں وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان نے دستخط کیے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں