العربیہ خصوصی رپورٹ

امریکہ رفح میں اسرائیلی فوجی آپریشن کی حمایت نہیں کر سکتا: بلنکن

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے ’العربیہ‘ کے نامہ نگار کو بتایا کہ امریکہ غزہ کے علاقے رفح میں کسی بھی اسرائیلی فوجی آپریشن کی حمایت نہیں کر سکتا۔ انہوں نے خطے میں جاری موجودہ کشیدگی کو روکنے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے العربیہ سے گفتگو کرتے ہوئے یقین دلایا کہ امریکی انتظامیہ فلسطینی ریاست تک پہنچنے کے لیے پرعزم ہے لیکن یہ کام سفارت کاری کے ذریعے ہونا چاہیے۔

جمعہ کے روز بلنکن نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع رفح میں ممکنہ اسرائیلی آپریشن کے لیے منظوری دینے سے انکار کا اظہار کرتے ہوئے ریاست فلسطین کی رکنیت کی درخواست کے خلاف واشنگٹن کی جانب سے "ویٹو" کے استعمال پر بھی تبصرہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں فی الحال صورت حال کو پرامن کرنےکی کوشش کرنی چاہیئے۔

بلنکن نے اطالوی جزیرے کیپری میں ’جی سیون‘ کے اجلاس کے موقع پر منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ "ہم رفح میں جامع فوجی کارروائی کی حمایت نہیں کر سکتے اور اس حوالے سے اسرائیل کے ساتھ اعلیٰ سطح پر بات چیت جاری ہے۔"

امریکی وزیر خارجہ نے اشارہ دیا کہ G7 "غزہ میں فلسطینیوں کے لیے مزید امداد" کا مطالبہ کرتا ہے۔

امریکی انتظامیہ نے حالیہ مہینوں میں ایک سے زیادہ مواقع پر اس بات کا اظہار کیا ہے کہ وہ بے گھر ہونے والوں کے لیے متبادل یا جگہ فراہم کیے بغیر رفح میں فوجی آپریشن شروع کرنے کی حمایت نہیں کرے گا۔

غزہ کی پٹی کے خلاف اپنی تباہ کن جنگ کے دوران اسرائیل نے فلسطینیوں کو شمال سے رفح کی طرف بھاگنے پر مجبور کیا اور آج وہ انسانی تباہی کے وارننگز کے درمیان حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔

زمینی آپریشن کی تیاری کا منصوبہ

i24 نیوز ٹی وی نے جمعہ کے روز رپورٹ کیا کہ اسرائیلی فوج نے جمعرات کو دونوں فریقوں کے درمیان رابطہ کاری کے اجلاس کے دوران جنوبی غزہ کی پٹی میں رفح میں منصوبہ بند زمینی کارروائی کی تیاری کے لیے امریکی فوج کو غزہ میں انسانی ہمدردی کی راہداری کو فعال کرنے کا منصوبہ پیش کیا۔

اسرائیلی چینل نے باخبر حکام کے حوالے سے بتایا کہ رفح آپریشن کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اور اب سوال یہ ہے کہ "اس پر کب عمل درآمد ہو گا؟ انسانی ہمدردی کی راہداری ماہ کے آخر تک کھول دی جائے گی‘‘۔

چینل نے مزید کہا کہ "اسرائیل میں انہیں احساس ہے کہ انسانی امداد میں اضافہ اور راہداری کو فعال کیے بغیر امریکہ جنوبی غزہ کی پٹی میں آپریشن کی مخالفت کرےگا"۔

اسرائیلی نشریاتی ادارے نے کل سکیورٹی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ فوج رفح میں اپنی کارروائیاں شروع کرنے کے لیےاشارے کا انتظار کر رہی ہے۔ اس نے وضاحت کی کہ شہر میں فوج کا داخلہ دو مراحل میں ہوگا، جن میں سے پہلا مرحلہ رہائشیوں کا انخلا ہوگا۔۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں