جب تک ثالثی مذاکرات کے لیے مفید ہوا، حماس قیادت دوحا میں رہے گی: قطر
قطر نے حماس قیادت کے دوحا میں قیام کے بارے میں واضح کر دیا ہے کہ وہ اس وقت تک قطر میں قیم رہ سکے گی جب تک غزہ میں جنگ بندی کے سلسلے میں اس کی موجودگی مفید رہے گی تا کہ غزہ جنگ کا خاتمہ ممکن ہوسکے۔
قطری وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس امر کا اظہار حالیہ چند دنوں سے سامنے آنے والی خبروں کے بارے میں وضاحت کرتے ہوئے کی ہے۔
ترجمان ماجد الانصاری نے کہا ہم نے ہمیشہ یہ کہا ہے کہ انکی قطر میں موجودگی جب تک ثالثی کی کوششوں کے لیے مفید اور مثبت رہے گی حماس کے قائدین یہیں مقیم رہیں گے۔
واضح رہے حماس کی سیاسی قیادت قطری دار الحکومت دوحا میں مقیم ہے اس میں امریکی مہربانی کا دخل بھی شامل ہے۔
حالیہ کئی ہفتوں سے جنگ بندی کے لیے جاری ثالثہ کوششوں میں امریکہ کا پس پردہ کردار بھی اہم رہا ہے تا کہ حماس کی قید میں اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی ممکن بنا سکے۔
تاہم رمضان المبارک کے دوران جنگ بندی کی کوششوں کے ناکام ہونے کے بعد قطر کے وزیراعظم محمد بن عبد الرحمن بن جاسم آل ثانی نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ اب قطر اپنے ثالثی کے کردار کا از سر نو جائزہ لے رہا ہے۔
قطری وزیر اعظم کے اس اعلان کے بعد یہ قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں کہ قطر میں حماس قیادت کا مزید قیام اب مشکل ہو سکتا ہے اور ہوسکتا ہے کہ انہیں اب قطر چھوڑ کر کسی اور ملک میں جانا پڑے ۔
اس سلسلے میں امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل نے بھی اپنی ایک تازہ رپورٹ میں اطلاع دی ہے کہ حماس کی قیادت کم از کم دو دوسرے ملکوں سے بات کر چکی ہے کہ انہیں اپنے ہاں پناہ دی جائے۔
-
حماس کی قطر سے ہیڈ کواٹر کی باہر منتقلی کی خبروں میں کتنی صداقت ہے؟
فلسطینی اسلامی مزاحمتی[حماس] کے صدر دفتر کو قطرسے ترکیہ یا کسی اور جگہ منتقل کرنے ...
مشرق وسطی -
قطرنے ہمیں ملک چھوڑنے کا نہیں کہا، ہیڈکوارٹرمنتقلی کی خبریں بے بنیاد ہیں: حماس
قطر سے اپنے ہیڈ کوارٹر کو ترکیہ یا کسی اور جگہ منتقل کرنے کے بارے میں بات چیت کی ...
مشرق وسطی -
حماس نے جنگ بندی کے لیے اپنی 'گول پوسٹ' کی جگہ تبدیل کر لی: امریکہ
امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ فلسطینی گروپ حماس نے اپنے اہداف اور ...
بين الاقوامى