مشرقی لبنان پر اسرائیلی ڈرون کے ذریعے حملے میں ایک شخص زخمی: لبنانی میڈیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

حزب اللّٰہ اور لبنان کے سرکاری میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ اسرائیل نے ڈرون حملہ مشرقی لبنان میں کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جمعرات کے روز اسرائیلی فوج اور حزب اللّٰہ کے درمیان فائرنگ کا بھی تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوا ہے۔

اسرائیلی ڈرون حملہ اسرائیلی وزیر دفاع یوآو گیلنٹ کے جاری کردہ بیان کے ایک روز بعد ہوا ہے جس میں یوآو گیلنٹ نے کہا تھا کہ اسرائیلی فوج جنوبی لبنان میں جارحانہ کارروائی کر رہی ہے کیونکہ سرحد پار سے فائرنگ کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

حزب اللّٰہ کے ذرائع نے 'اے ایف پی' کو بتایا کہ اسرائیلی ڈرون ایندھن لے جانے والے ٹرک سے ٹکرایا تھا۔ یہ واقعہ وادی بیکار شہر کے جنوب مغرب میں واقع دوریس گاؤں میں پیش آیا ہے۔

اسرائیلی فوج کے بیان کے مطابق 'جنوبی لبنان میں مارون الراس، مارکابہ اور الما الشعب کے علاقوں میں موجود اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ جمعرات کو نشانہ بنائے گئے ان ٹارگٹس میں حزب اللّٰہ کی ایک چوکی بھی شامل تھی۔

اسرائیلی وزیر دفاع یوآو گیلنٹ نے کہا 'جنوبی لبنان میں حزب اللّٰہ کے کمانڈروں کی نصف تعداد کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ بدھ کے روز حملہ اس وقت کیا گیا جب حزب اللّٰہ نے اسرائیل پر الزام لگایا کہ سرحد پار سے بیراج فائر کیا گیا جس کے نتیجے میں دو شہری ہلاک ہوئے ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے 'اے ایف پی' کے مطابق سات اکتوبر سے اب تک لبنان میں 380 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں سے 72 عام شہری تھے۔ جبکہ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس کے 11 فوجی اور 8 اسرائیلی شہری مرے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں