اسرائیلی پولیس نے یروشلم میں ترکیہ کے ایک شہری کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا ہے۔ پولیس کی طرف سے الزام عائد کیا گیا ہے ترک شہری نے پولیس کے ایک افسر پر چاقو سے حملہ کر کے اسے زخمی کر دیا تھا۔
اسرائیلی بارڈر پولیس کے مطابق چاقو سے نشانہ بنایا گیا پولیس افسر معمولی زخمی ہوا ہے۔
اس پر 34 سالہ ترک شہری نے اچانک چاقو سے حملہ کر کے مقامی پولیس افسر کو نشانہ بنا ڈالا۔ تاہم بعد ازاں پولیس افسر اور موقع پر موجود دوسرے افسر نے ملکر اس ترک شہری پر فائرنگ کر کے اسے موقع پر ہی ہلاک کر دیا۔ یہ واقعہ یروشلم کے پرانے شہر میں پیش آیا ہے۔
اسرائیلی پولیس زرائع کے مطابق ایک نامعلوم شخص پرانے یروشلم میں چاقو سے مسلح ہو کر آیا اور پولیس افسر پر چاقو سے حملہ کر دیا۔ تاہم اسے فوری طور پر فائرنگ سے ہلاک کر دیا گیا۔
-
غزہ میں جنگ بندی کی امیدیں زندہ ہونے لگیں،اسرائیلی قیدیوں کی تعداد میں کمی
غزہ کی پٹی پراسرائیل کی جنگ کے تقریباً سات ماہ کے بعد جنگ بندی کے معاہدے تک ...
مشرق وسطی -
اسرائیل کے خلاف بین الاقوامی فوجداری عدالت کی تحقیقات کی حمایت نہیں کرتے : امریکہ
امریکہ نے پیر کے روز بین الاقوامی فوجداری عدالت کی اسرائیل کے خلاف تحقیقات کی ...
بين الاقوامى -
مصر اسرائیل سرحد پر مشتبہ گروپ پراسرائیلی فوج کی فائرنگ
اسرائیلی فوجی دستوں نے منگل کے روز مصر کی سرحد کے قریب جبل حریف کے علاقے میں مشتبہ ...
بين الاقوامى