ریاض میں طوفانی بارشیں اور خراب موسم، طلباء کے لیے فاصلاتی تعلیم کا اہتمام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں سکول کے طلباء بدھ کے روز فاصلاتی تعلیم کی طرف منتقل ہو گئے کیونکہ مملکت کو غیر مستحکم موسمی حالات درپیش ہیں۔

مملکت کے قومی مرکز برائے موسمیات نے پیر کے روز کہا کہ سعودی عرب کے متعدد علاقوں میں جمعہ تک موسم شدید رہے گا جس میں درمیانی سے شدید بارش ہوگی۔

جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس نے بھی شدید موسم کا انتباہ اور حفاظتی ہدایات جاری کی ہیں اور لوگوں کو طوفانی موسم کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور گھر کے اندر رہنے کی تاکید کی ہے۔

حکام کی جانب سے موسم کی وارننگ جاری ہونے کے بعد ریاض کے علاوہ، جدہ، مکہ اور مدینہ کے سکولوں کو کہا گیا ہے کہ وہ اس ہفتے فاصلاتی تعلیم کے ذریعے آن لائن کلاسز کا اہتمام کریں۔

اپریل کے آخری چند ہفتوں میں کئی خلیجی ممالک بشمول متحدہ عرب امارات، عمان اور بحرین شدید طوفانوں کی زد میں رہے جس میں غیر معمولی بارشیں دیکھنے کو ملیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں