اسرائیلی افواج نے ہفتے کے روز طولکرم کے قریبی قصبے دیر الغصون میں چھاپہ مار کارروائی میں ایک مکان کو گھیرے میں لے لیا اور جزوی طور پر منہدم کر دیا۔
کارروائی کے دوران علاقے میں فائرنگ کے تبادلے کی آوازیں سنی گئیں جو رات کو شروع ہوئی اور صبح تک جاری رہی۔
اکتوبر میں غزہ میں اسرائیل-حماس جنگ شروع ہونے سے پہلے ہی مغربی کنارے میں تشدد کافی زیادہ تھا۔ بکثرت اسرائیلی چھاپوں، فلسطینیوں پر سڑکوں پر حملوں اور فلسطینی دیہاتوں میں یہودی آباد کاروں کی طرف سے ہنگامہ آرائی سے یہ مزید بڑھ گیا ہے۔
مغربی کنارہ اور غزہ ان علاقوں میں شامل ہیں جہاں فلسطینی ایک آزاد ریاست کے خواہاں ہیں۔ اس سلسلے میں امریکہ کی ثالثی میں ہونے والے امن مذاکرات ایک عشرہ قبل ختم ہو گئے تھے۔