اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے اقوام متحدہ کی طرف سے فلسطینی ریاست کو مکمل رکنیت دینے کی منظور کی گئی قرار داد کو مسترد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 193 ارکان میں سے 143 ارکان نے جمعہ کے روز فلسطین کو ایک ریاست کے طور پر رکنیت دینے کی حمایت کی تھی۔
تاہم اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر سے بدھ کے روز جاری کردہ بیان کے مطابق 'اسرائیلی حکومت نے اقوام متحدہ کی منظور کی گئی اس قرار داد کو متفقہ طور پر مسترد کر دیا ہے۔'
نیتن یاہو نے دنیا کے 143 ممالک کی رائے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ 'وہ انہیں دہشت گرد ریاست قائم نہیں کرنے دیں گے کہ وہ دہشت گرد ریاست کے طور پر ہم پر پھر سے حملہ کر سکیں۔ '
غزہ میں سات اکتوبر سے جنگ میں مصروف ملک کے سربراہ نیتن یاہو کے حکم پر لڑنے والی اسرائیلی فوج نے اب تک 35091 سے زائد فلسطینیوں کو ہلاک کیا ہے۔ لاکھوں فلسطینیوں کے گھروں کو بمباری کر کے ملبے کا ڈھیر بنایا ہے۔ وہ کہہ رہے تھے اقوام متحدہ یا کوئی اور ہمیں ہمارے حق سے نہیں روک سکتا۔
-
قحط کا خطرہ، ناروے کا فلسطین کے لیے امداد میں چار گنا اضافہ کرنے کا فیصلہ
ناروے کی حکومت نے رواں سال فلسطینیوں کی امداد میں92.5 ملین ڈالر کا اضافہ کرنے کا ...
مشرق وسطی -
بحرین میں عرب سربراہی اجلاس کی تیاریاں مکمل، مسئلہ فلسطین ایجنڈے میں سرفہرست
کل جمعرات کو بحرین کی میزبانی میں عرب لیگ کے 33 واں سربراہ اجلاس منعقد ہو رہا ہے۔ ...
مشرق وسطی -
اسی مہینے فلسطینی ریاست کو تسلیم کر لیں گے: آئرلینڈ
آئرلینڈ کے نائب وزیر اعظم مائیکل مارٹن نے ایک گے۔ تاہم انہوں نےبدھ کے روز ' نیوز ...
بين الاقوامى