سعودی عرب کےپانیوں میں مملکت اورمتعدد برادرممالک کی مسلح افواج کی مشقیں اختتام پذیر
'ریڈ ویو سیون' کےعنوان سے جاری مشقوں میں سعودی عرب ، مصر، اردن، یمن اور جیبوتی کی مسلح افواج نے حصہ لیا۔
سعودی عرب کی سمندری حدود میں متعدد دوست اور برادر ممالک کی افواج پر مشتمل 'ڈیو ویو سیون' کے عنوان سے جاری رہنے والی مشقیں اختتام پذیر ہوگئی ہیں۔
ان مشقوں میں سعودی عرب ، مصر، اردن، یمن اور جیبوتی کی مسلح افواج نے حصہ حصہ لیا۔
مصری فوج کے ترجمان نے کہا کہ یہ سرگرمیاں دوست اور برادر ممالک کے ساتھ مصری مسلح افواج کے مشترکہ تربیتی منصوبے کے دائرہ کار میں آتی ہیں۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ اس ٹریننگ میں تمام شریک عناصر کے درمیان مشترکہ ملٹری ایکشن تصورات کو یکجا کرنے کے لیے بہت سے لیکچرز کا انعقاد، نیز اسپیڈ بوٹ حملوں کا مقابلہ کرنے کی تربیت کے علاوہ مختلف بحری جہازوں کے فارمیشنوں کو نافذ کرنے اور شریک ممالک کی افواج کے درمیان ہم آہنگی پر توجہ دی گئی۔
انہوں نے بتایا کہ مشقوں کے آخری مرحلے میں فضائیہ کے ارکان کی جانب سے فائرنگ کی تیاری کے تناظر میں ساحلی جزیروں میں سے ایک پر حملہ کرنے کا عملی مظاہرہ شامل ہے۔ اس کے علاوہ فورسز کو فضائی مدد کی فراہمی، جاسوسی ، ساحل کی حفاظت، سمندری طوفانوں میں افواج کے امدادی مشن اور سمندر میں افواج کی ہنگامی پیش قدمی کی تربیت دی گئی۔
-
منی لانڈرنگ اور دہشتگردی بڑے خطرات، نمٹنے کے لیے عالمی تعاون کی ضرورت ہے: سعودی عرب
انسداد بدعنوانی اداروں اور مالیاتی تحقیقاتی یونٹس کیلیے عرب فورم کے آغاز پر سعودی ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب میں اہم عہدوں پر نئی تقرریاں، شاہی فرمان جاری
سعودی فرمانروا خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے متعدد شاہی فرامین جاری ...
بين الاقوامى -
سعودی ولی عہد کی 33ویں عرب سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے منامہ آمد
سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز شاہ سلمان کی ...
مشرق وسطی