اسرائیلی فوج نے غزہ کے نصیرات کے علاقے میں کیمپ 2 میں واقع "السردی" مڈل اسکول کی عمارت کو براہ راست میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں 35 سے 45 کے درمیان فلسطینی جان سے گئے جبکہ درجنوں زخمی بتائے جاتے ہیں۔ العربیہ کے نامہ نگار نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
غزہ کی پٹی میں حکومتی ذرائع نے جمعرات کو صبح کے وقت اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں کم از کم 32 فلسطینی مارے گئے۔ یہ حملہ پٹی کے وسط میں نصیرات میں بے گھر افراد کی خیمہ بستی پر کیا گیا۔
فلسطینی میڈیا آفس نے اس واقعے کے بعد ایک پریس کانفرنس میں تصدیق کی کہ درجنوں بے گھر افراد کی رہائش گاہ والے سکول کے کئی کمروں کو نشانہ بنایا گیا۔ میڈیا آفس نے اسے اسرائیلی فوج کی ایک ’بہیمانہ کارروائی‘ اور وحشیانہ قتل عام قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ ہنگامی اور امدادی ٹیمیں اب بھی درجنوں لاشوں اور زخمیوں کو دیر البلح کے "شہداء الاقصیٰ" ہسپتال میں منتقل کر رہی ہیں جو اب زخمیوں اور بیماروں کی گنجائش سے تین گنا زیادہ بوجھ کےساتھ کام کر رہا ہے۔
اسرائیلی فوج نے جمعرات کو اعلان کیا کہ اس نے وسطی غزہ میں ’انروا‘ اسکول کے اندر "حماس کے کمپاؤنڈ" کو نشانہ بناتے ہوئے ایک "مہلک" حملہ کیا ہے۔
کواڈ کاپٹر طیاروں نے النصیرات کیمپ کے مشرق میں شاہراہ العشرین کے اطراف میں فائرنگ کی اور المغازی اور البریج کیمپوں کے مشرق میں شدید گولہ باری کے ساتھ رفح شہر کے مغرب میں واقع محلوں کو شدید نشانہ بنایا۔
اسرائیلی طیاروں نے نصیرات کیمپ کے جنوب میں واقع ابو عبیدہ مسجد کے نزدیک واقع ابو بطحان خاندان کے ایک مکان کو بھی نشانہ بنایا اور قابض طیارے نے نصیرات کیمپ کے جنوب میں واقع الزویدہ قصبے پر حملہ کیا۔
-
غزہ: النصیرات پناہ گزین کیمپ میں رہائشی مکانات پر اسرائیلی بمباری،20 فلسطینی جاں بحق
غزہ میں ایک ہسپتال کے حکام نے بتایا ہے اتوار کے روز اسرائیلی بمباری سے 20 فلسطینی ...
مشرق وسطی -
غزہ میں اسرائیلی فوج نے 36550 فلسطینی ہلاک اور 82959 زخمی کردیے
غزہ میں قائم فلسطینی وزارت صحت نے منگل کے روز ایک بار پھر اسرائیلی فوج کے ہاتھوں ...
مشرق وسطی -
قید یرغمالیوں میں سے ایک تہائی ہلاک ہوچکے: اسرائیلی حکام
اسرائیل نے خان یونس میں حماس کے خلاف تازہ کارروائی میں اپنے چار یرغمالیوں کی ہلاکت ...
مشرق وسطی