غزہ میں قائم فلسطینی وزارت صحت نے منگل کے روز ایک بار پھر اسرائیلی فوج کے ہاتھوں قتل ہونے والے فلسطینیوں کے اعدادو شمار ' اپ ڈیٹ ' کیے ہیں۔ چار جون منگل کی صبح تک ہونے والی فلسطینیؤں کی ان ہلاکتوں کی تعداد وزارت صحت کے مطابق 36550 ہو گئی ہے۔
یہ تعداد پچھلے تقریبا آٹھ ماہ کے دوران جاری جنگ کے سبب غزہ میں ہونے والی ہلاکتوں سے متعلق ہے۔ خیال رہے آٹھ ماہ تین دن تک مکمل ہونے جا رہے ہیں ۔یہ جنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فوج نے اس دوران صرف پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران71 فلسطینی ہلاک ہوئے ہیں۔جبکہ تقریباً آٹھ ماہ کے دوران زخمی ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 82959 بتائی گئی ہے۔
واضح ہے اسرائیلی فوج کے ہاتھوں غزہ کے علاوہ مغربی کنارے کے علاقے میں ہونے والی فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد اس کے علاوہ ہے۔