اسرائیلی فوج نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ اس نے غزہ کے قریب امریکی عارضی گھاٹ پر اپنے حفاظتی اقدامات سخت کرنا شروع کردیے ہیں۔ اس عارضی بندرگاہ سے غزہ کو امدادی سامان کی ترسیل عمل میں لائی جائے گی۔
عرب ورلڈ نیوز ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں وضاحت کی کہ امدادی ٹرک آنے والے دنوں میں امریکی گودی کے راستے غزہ میں داخل ہونا شروع ہو جائیں گے۔
غزہ میں آپریشن جاری رکھیں گے
اسرائیلی فوج نے مزید کہا کہ اس نے امریکی گھاٹ کو محفوظ بنانے کے لیے واشنگٹن کے ساتھ مل کر غزہ میں اپنی کارروائیاں جاری رکھی ہیں۔ فوج نے "تل السلطان‘‘ کے علاقے میں ایک ملٹری کمپلیکس کو تباہ کر دیا، جو حماس کے کارکنوں کو تربیت دینے کے لیے استعمال کیا جاتا تھا"۔
انہوں نے اعلان کیا کہ "علاقے میں موجود متعدد عسکریت پسندوں کو مارا گیا اور اسلحہ بھی ملا ہے"۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان کے طیاروں نے مشرقی دیر البلح میں ایک اور عمارت پر حملہ کیا جو حماس کے جنگجوؤں کے بنیادی ڈھانچے کے طور پر استعمال ہوتی تھی اور ایک زیرزمین راستہ بنایا گیا تھا۔
فوج نے دعویٰ کیا کہ "مرکزی غزہ کی پٹی میں ایک فوجی سیل کو ختم کر دیا جس نے علاقے میں موجود اسرائلی فوجیوں پر راکٹ داغے تھے‘‘۔
مرمت کے بعد عارضی بندرگاہ بحال
قابل ذکر ہے کہ امریکی فوج نے کل جمعہ کو اعلان کیا تھا کہ اس نے غزہ کے ساحل پر امداد پہنچانے کے لیے نامزد تیرتی گودی کو بحال کردیا ہے۔ اس کے بنیادی ڈھانچے کو سمندری طوفان کی وجہ سے نقصان پہنچا تھا جس کے بعد غزہ کو امداد کی سپلائی بند کردی گئی تھی۔
امریکی سینٹرل ملٹری کمانڈ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ "اس نے غزہ کو عارضی بندرگاہ کے راستے سامان کی سپلائی بحال کردی ہے۔
امریکی سینٹرل کمانڈ کے نائب سربراہ ایڈمرل بریڈ کوپر نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ "ہم آنے والے دنوں میں سمندر سے انسانی امداد کی ترسیل دوبارہ شروع ہونے کی توقع رکھتے ہیں"۔
تقریباً ایک ہزار ٹن
اس ماہ کے شروع میں گھاٹ کے ذریعے تقریباً ایک ہزار ٹن انسانی امداد پہنچائی گئی تھی، لیکن ترسیل شروع ہونے کے تقریباً ایک ہفتے بعد اسے شدید لہروں نے نقصان پہنچایا تھا۔
اسرائیلی بندرگاہ اشدود میں اس گھاٹ کی مرمت کی گئی تھی۔ اسے غزہ کے ساحل پر واپس لایا گیا تاکہ کل دوبارہ کام کیا جائے۔
قابل ذکر ہے کہ اسرائیل نے غزہ کو امداد کی ترسیل محدود کر رکھی ہے جس کی وجہ سے پٹی کی 2.4 ملین آبادی صاف پانی، خوراک، ادویات اور ایندھن سے محروم ہے۔
گذشتہ مارچ میں امریکی صدر جو بائیڈن نے اعلان کیا تھا کہ 7 اکتوبر سے اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ سے تباہ ہونے کے بعد اس پلیٹ فارم کو چھوٹی اور محصور ساحلی پٹی تک انتہائی ضروری امداد کی ترسیل کو بڑھانے کے لیے تعمیر کیا جائے گا۔
-
غزہ: واٹر پمپنگ سٹیشن پر بمباری، نصیرات کے میئر قتل
وسطی غزہ کے شہر نصیرات کے میئر کو اسرائیلی فوج نے بمباری کر کے قتل کر دیا۔ نصیرات ...
مشرق وسطی -
غزہ سے اسرائیلی فوج نے چار یرغمالیوں کو رہا کرا لیا، 115 فلسطینی جاں بحق
اسرائیلی فوج نے ہفتے کے روز یہ اعلان کیا ہے کہ چار یرغمالیوں کو غزہ سے زندہ رہا ...
مشرق وسطی -
اسرائیلی ناکہ بندی، غزہ کے باشندے سمندر کا کھارا پانی پینے پرمجبور
غزہ کی پٹی میں بے گھر ہونے والے لاکھوں افراد کے پاس سمندر کے راستے پانی تک پہنچنے ...
مشرق وسطی