آرامکو کے حصص کی فروخت : سب سے زیادہ حصص غیر ملکی سرمایہ کاروں نے خریدے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

سعودی عرب کی آئل کمپنی 'آرامکو' نے بتایا ہے کہ اس کی حصص کی حالیہ فروخت کے دوران سب سے زیادہ حصص غیرملکی سرمایہ کاروں نے خریدے ہیں اور حصص کی یہ فروخت 11.2 ارب ڈالر تک چلی گئی ہے۔

شیئر خریدنے والے غیر ملکی سرمایہ کار مملکت سے باہر سے تعلق رکھتے ہیں۔ یہ بات 'آرامکو' نے اتوار کے روز جاری کردہ ایک بیان میں بتائی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے 'اے ایف پی' کو اس معاملے سے جڑے ہوئے ذرائع نے بتایا ہے '58 فیصد حصص بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے لیے مختص کیے گئے تھے۔ 2019 میں بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے لیے حصص کی یہ شرح 23 فیصد تھی۔ بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے لیے حصص کی فروخت کی خاطر اسے دو گنا سے بھی زیادہ رکھا گیا تھا۔ '

ایک ذریعے نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا 'بین الاقوامی سرمایہ کاروں میں 70 فیصد حصص خریدنے والے سرمایہ کاروں کا تعلق یورپی یونین اور امریکہ سے ہے۔ جبکہ باقی حصص خریدنے والے جاپان، ہانک کانگ اور آسٹریلیا سے تعلق رکھتے ہیں۔

سعودی آئل کمپنی 'آرامکو' ریاستی ملکیت ہے اور سعودی معیشت میں اس کی حیثیت ایک نگینے کی طرح مرکزی اور شاندار ہے۔ اس نے 30 مئی کو اعلان کیا تھا کہ یہ اپنے 1.545 ارب حصص فروخت کر دے گی۔ جو کہ آئل کمپنی کے کل حصص کا 0.64 بنتے ہیں۔

دوسری بار حصص کی فروخت سے توقع کی جارہی ہے کہ اس سے سعودی معیشت کو بڑھاوا ملے گا۔ جیسا کہ مملکت سعودی عرب نے وسیع پیمانے پر مختلف النوع منصوبے بنائے ہیں جن میں سیر گاہیں اور سٹیڈیمز بھی شامل ہیں۔ تاکہ ان شعبوں کو بھی شامل کر کے سعودی معیشت کے اہداف کو حاصل کیا جاسکے اور معاشی اصلاحات کی جا سکیں۔

یہ بھی وسیع پیمانے پر دیکھا گیا ہے کہ غیرملکی سرمایہ کاروں کے لیے یہ ایک ٹیسٹ پر مبنی تجربہ تھا۔ جو ویژن 2030 کے لیے معاشی شعبے میں مملکت کے لیے بہت پرجوشی پر مبنی اہداف رکھے گئے اور منصوبے بنائے گئے۔ انہیں مملکت میں 'گیگا پراجیکٹس' کا نام دیا جا رہا ہے جیسا کہ ان میں سے ایک 'نیوم سٹی' کا پراجیکٹ ہے۔ جو وسیع صحراؤں میں مستقبل کے ایک معاشی و سیاحتی جھلک کا شاہکار ہے۔

واضح رہے سعودی عرب دنیا میں سب سے زیادہ خام تیل برآمد کرنے والا ملک ہے اور حکومت کے آرامکو میں ان 11 فیصد شیئرز کے بیچے جانے کے بعد 81.5 فیصد شیئر باقی ہیں۔

'آرامکو' نے جمعہ کے روز بتایا اس کی طرف سے حصص فروخت کے لیے پیشکش 27.25 ریال ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں