کویتی ولی عہد الشیخ صباح الخالد کل منگل کو سعودی عرب کا سرکاری دورہ کریں گے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

کویت نیوز ایجنسی نے اعلان کیا ہے کہ کویتی ولی عہد الشیخ صباح خالد الحمد المبارک آل صباح اور ان کے ہمراہ وفد کل سعودی عرب کا سرکاری دورہ کرے گا۔

کویت کا ولی عہد منتخب ہونے کے بعد شہزادہ الشیخ صباح خالد آل صباح کا سعودی عرب کا یہ پہلا دورہ ہے۔ وہ حال ہی میں برادر ریاست کویت کے ولی عہد مقرر کیے گئے تھے۔

سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے چند روز قبل الشیخ صباح الخالد کو ریاست کویت کا ولی عہد مقرر کئے جانے پر مبارک باد پیش کی تھی۔

اس وقت سعودی ولی عہد نے کویت کے ولی عہد کی کامیابی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ توقع ہے کہ یہ تقرری دونوں برادر ممالک کے درمیان قائم تاریخی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے میں مدد گار ثابت ہوگی۔

کویت کے ولی عہد نے شہزادہ محمد بن سلمان کے مخلصانہ برادرانہ جذبات کے لیے ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور کویت دو طرفہ تعاون اور تعلقات کو مزید وسعت دینے کے لیے کام جاری رکھیں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں