شرق اوسط

روس کے بعد امریکہ نے اپنے شہریوں کو لبنان کے سفر سے روک دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان کشیدگی کے تناظر میں بیروت میں امریکی سفارت خانے نے اپنے شہریوں کو لبنان کا سفر کرنے سے خبردار کیا ہے۔

اس سے قبل جمعرات کو روس نے اپنے شہریوں کو ایک بار پھر لبنان کا سفر کرنے سے گریز کی ہدایت کی تھی اور کہا تھا کہ لبنان میں حالات پرامن ہونے تک سفر نہ کیا جائے۔

لبنانی نیوز ویب سائٹس نے کہا ہے کہ ہالینڈ کی وزارت خارجہ نے اسرائیل کے ساتھ سرحد پر کشیدگی میں اضافے کے خطرے کے پیش نظر ڈچ شہریوں پر لبنان چھوڑنے پر زور دیا ہے۔

حال ہی میں کئی یورپی اور علاقائی ممالک نے لبنان سے اپنے شہریوں کو نکالنے کے ارادے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلانات حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے تناظر میں ہو رہے ہیں۔ دونوں فریقین کےدرمیان بڑی جنگ کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

گذشتہ اتوار کو شمالی مقدونیہ کی وزارت خارجہ نے اپنے شہریوں کو لبنان چھوڑنے کے لیے پہلی کال بھیجی تھی۔

کینیڈا نے بھی گذشتہ منگل کو لبنان میں اپنے شہریوں پر زور دیا تھا کہ وہ ملک چھوڑ دیں۔

حالیہ ہفتوں میں حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے، جس سے دونوں طرف وسیع تر جنگ کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں