جنوبی لبنان پر اسرائیلی فضائی حملے میں پانچ شہری زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

اسرائیل نے بدھ کی شام لبنان کے جنوب میں واقع شہر النبطیہ میں ایک عمارت کو فضائی حملے کا نشانہ بنایا۔ لبنانی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق حملے میں پانچ افراد زخمی ہو گئے۔

ایجنسی نے بتایا کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے بدھ کی شب سرحدی علاقوں میں تقریبا 10 حملے کیے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیل نے بدھ کی شب دس بجے کے قریب شدید حملے میں النبطیہ شہر میں ایک دو منزلہ عمارت کو نشانہ بنایا اور اسے مکمل طور پر تباہ کر دیا۔ حملے میں پانچ لبنانی شہری زخمی ہوئے اور عمارت کے علاوہ متعدد گھروں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

اسرائیلی فوج نے مذکورہ کارروائی پر فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

دوسری جانب حزب اللہ تنظیم نے بدھ کے روز بتایا کہ اس نے اسرائیلی فوجی ٹھکانوں کے خلاف چھ حملے کیے۔

گذشتہ برس سات اکتوبر کو فلسطینی تنظیم حماس کی جانب سے اسرائیل پر حملے کے نتیجے میں غزہ کی پٹی میں جنگ چھڑ گئی۔ اس کے بعد سے لبنان کی جنوبی سرحد پر بھی تقریبا روزانہ کی بنیاد پر حماس کی حلیف حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ حزب اللہ لبنان میں ایران کی حمایت یافتہ تنظیم ہے۔

سات اکتوبر کے بعد سے اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان لڑائی کے نتیجے میں لبنان میں تقریبا 481 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔ مرنے والوں میں میں 94 شہری شامل ہیں۔

دوسری جانب اسرائیل اپنے کم از کم 15 فوجیوں اور 11 شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق کر چکا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں