دمشق پر اسرائیلی بمباری میں ایک شامی فوجی ہلاک، تین زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’سانا‘ نے ایک فوجی ذریعے کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسرائیلی فوج کی بمباری کے نتیجے میں ایک فوجی ہلاک اور تین دیگر زخمی ہو گئے۔ یہ واقعہ دمشق کے اطراف میں متعدد فوجی مقامات اور شہر کے اندر ایک رہائشی عمارت پر کی گئی اسرائیلی بمباری کے دوران پیش آیا۔

ذرائع نے بتایا کہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب کے بعد فضائی حملے میں ایک فوجی ہلاک اور تین دیگر زخمی ہوئے۔ ذرائع نے مزید کہا کہ یہ حملہ "مقبوضہ شامی گولان کی سمت سےکیا گیا۔ جنوبی علاقے میں شامی فوج کے متعدد مراکز اور دمشق کے کفر سوسہ کے علاقے میں رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا گیا"۔ ذرائع نے بتایا کہ فضائی دفاعی افواج نے اسرائیل کی طرف سے داغے گئے متعدد میزائلوں کو مار گرایا۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اس نے فضائی حملے ہفتے کے روز شام سے شمالی ایلات کی طرف دو ڈرونز حملوں کے جواب میں کیے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ ڈرونز کو روک کر انہیں تباہ کردیا گیا۔

مقامی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ "اسرائیلی حملے کے نتیجے میں گولہ بارود کے گودام میں دھماکہ ہوا۔ اس کے بعد شہر کی سڑکوں پر ایمبولینسوں اور فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کو اس طرف جاتے دیکھا گیا۔

دمشق کے مغربی علاقے ’المزہ‘ کے ایک رہائشی نے ’اے ایف پی‘کو بتایا کہ "دھماکوں کی آوازیں بہت واضح اور یکے بعد دیگرے سنائی دے رہی تھیں اور اس کے بعد ہم نے بارود کی شدید بو سونگھی"۔

مقامی میڈیا کے پیشہ ور افراد نے سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کیں جن میں دمشق کے کفر سوسہ محلے کے رہائشی علاقے میں آگ لگتی دکھائی دے رہی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں