داعش نے عمان میں مسجد پر حملے کی ذمے داری قبول کر لی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

دہشت گرد تنظیم داعش نے منگل کی شام جاری بیان میں سلطنت عُمان میں ایک مسجد پر ہونے والے حملے کی ذمے داری قبول کر لی ہے۔

حملے میں دار الحکومت مسقط کے علاقے الوادی الکبیر میں واقع مسجد علی بن ابی طالب کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔ واقعے میں تین حملہ آوروں سمیت کم از کم 9 افراد ہلاک ہوئے۔

عمان کی پولیس نے منگل کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس" پر اس حملے سے متعلق بیان جاری کیا تھا۔ بیان میں بتایا گیا کہ "حملے کے دوران میں ایک پولیس اہل کار سمیت چھ افراد ہلاک ہوئے جب کہ تین حملہ آور بھی مارے گئے۔ ان کے علاوہ مختلف شہریتوں کے حامل 28 افراد زخمی ہو گئے جن میں پولیس اور شہری دفاع کے 4 عمانی اہل کار بھی شامل ہیں"۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں