ڈالر کی قدر میں کمی ، سونے کی قیمتوں میں اضافہ
امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی کے ساتھ آج منگل کے روز سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گی۔ سرمایہ کار رواں ہفتے امریکی معیشت سے متعلق ڈیٹا پر نظر رکھے ہوئے ہیں جن سے سود کی شرح میں کمی کے حوالے سے امریکی فیڈرل ریزرو کونسل کے شیڈول کی وضاحت ہو سکتی ہے۔
اسپاٹ سودوں میں سونے کی قیمت 0.2% اضافے کے ساتھ 2401.22 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی جب کہ فیوچر سودے 0.4% اضافے کے ساتھ 2403.60 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بیوپاری حضرات جمعرات کے روز دوسری سہ ماہی کے لیے مجموعی مقامی پیداوار کی رپورٹ اور جمعے کے روز جون کے مہینے کے لیے ذاتی خرچ کے اخراجات کا ڈیٹا بطور خاص ملاحظہ کریں گے۔
دیگر دھاتوں میں چاندی کی قیمت 0.2% کم ہو کر 29.14 ڈالر فی اونس ہو گئی۔