سعودی عرب میں ٹریفک حادثات میں اموات میں 54 فیصد کمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

سعودی عرب میں ہیلتھ ٹرانسفارمیشن پروگرام نے انکشاف کیا ہے کہ مملکت میں حفاظتی نظام پر عمل درآمد کے نتیجے میں ٹریفک حادثات میں اموات کی شرح 2016ء سے 54 فیصد کم ہوئی ہے، جو کہ 1 لاکھ افراد میں 13.06 ہزار اموات تک پہنچ گئی ہے۔ جب کہ 2016ء میں اموات کی شرح ایک لاکھ میں 28 ہزار تک پہنچ گئی تھی۔ گذشتہ سال کی صحت کے شعبے کی تبدیلی کی رپورٹ کے مطابق ہرسال 100,000 افراد کی اموات میں 28 ہزار سالانہ ریکارڈ کی گئی تھی

رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں ٹریفک سیفٹی کے معیارات پر پورا اترنے والی سڑکوں کا تناسب اب تک 77 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مملکت میں اپ ڈیٹ شدہ متواترمعائنہ کے معیارات کی ضروریات پر پورا اترنے والی گاڑیوں کا تناسب 46 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔ اسی تناظر میں سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی برائے روڈز نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب متعدد سڑکوں پر ٹریفک حادثات کی شرح میں 92 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

رپورٹ وضاحت کی گئی ہے کہ یہ کمی مملکت میں 149 سڑکوں پر شمسی توانائی کی ٹیکنالوجی سے چلنے والی لائٹس کی تنصیب کے نتیجے میں ہوئی ہے۔اس نے رات کے ویژن کو بہتربنانے اور سڑکوں کے استعمال کرنے والوں کے لیے واضح طور پر راستوں کی وضاحت کے ذریعے ٹریفک کی حفاظت کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں