سعودی عرب کے سرکاری میڈیا کے مطابق، جنوب مغربی سعودی عرب میں صوبہ جازان میں پہاڑی علاقے سے آنے والا سیلاب ایک پل کے کچھ حصے کو بہا لے گیا ۔ جس کے نتیجے میں ہفتے کے روز ایک شخص ہلاک ہو گیا۔
سیلابی ریلے کی شدت کافی زیادہ ہونے کے بارے میں سرکاری ٹیلی ویژن نیوز چینل الاخباریہ نے بتایا ہے سیلاب کے پانی میں کئی گاڑیاں بھی پھنس کر رہ گئی ہیں۔ ٹی وی نے پانی میں پھنسی دو گاڑیوں کی تصاویر بھی نشرکی ہی، جن میں سے ایک گاڑی پل کے ٹوٹنے سے کچلی گئی ہے۔
سیلابی ریلوں سے ہونے والی تباہی میں کئی افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ملی ہے۔ تاہم سعودی محکمہ موسمیات نے ہفتے کے روز بتایا ہے کہ ابھی مزید بارشوں کی توقع ہے۔
سیلاب متاثرہ صوبے جازان میں بھی مزید بارشوں کی پیش گوئی ہے۔اس دوران تیز آندھیوں کے چلنی کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے۔
واضح رہے جازان صوبے کا موسم کافی مختلف ہے۔ سمندری قربت کے علاوہ اور پہاڑوں کی وجہ سے بارشوں کا امکان باقی علاقوں سے مختلف ہوتا ہے۔ بحیرہ احمر کے نزدیک تنگ ساحلی پٹی پر سخت گرمی بھی رہتی ہے۔تاہم 300 میٹر سے ایک ہزار فٹ کی بلندی تک پہاڑیوں پر موسم ٹھنڈا رہتا ہے