سعودی عرب کا عراق کے صوبہ کردستان کو 15 ٹن ادویات کا عطیہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

شاہ سلمان ریلیف سینٹر نے عراق کے صوبہ کردستان ریجن میں وزارت صحت کو 15 ٹن ادویات اور طبی سامان پہنچایا، تاکہ اسے عراقی شہریوں، بے گھر افراد اور عراقی سرزمین پر پناہ گزینوں کو صحت کی خدمات فراہم کرنے میں مدد ملے۔

یہ امداد مرکز کی ایک ٹیم کے ذریعے عراق کے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر سامان حسین برزنجی کو پہنچائی گئی تھی، جسےوہاں کے ہسپتالوں اور صحت کی سہولیات تقسیم کیا جائے گا۔

سعودی عرب کی طرف سے فراہم کردہ یہ امداد عراق کے صوبہ کردستان علاقے میں فوری طبی ضروریات کے لیے فراہم کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ سعودی امدادی پلیٹ فارم کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق سعودی عرب کے قیام سے لے کر اب تک متاثرہ اور انتہائی ضرورت مند ممالک کے لیے سعودی انسانی امداد کا حجم تقریباً 495.75 بلین ریال ہے، جو کہ 132 ارب ڈالر بنتا ہے۔ ریاض دنیا کے دس بڑے عطیہ دہندگان ممالک کی فہرست میں شامل ہے جو گرانٹس اور آسان شرائط پر قرضوں کی شکل میں انسانی، ترقیاتی اور خیراتی امداد فراہم کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے ذریعے کی جانے والی مانیٹرنگ کے مطابق یہ واضح ہوا ہے کہ 32 بلین ڈالر سے زیادہ کے ساتھ سب سے زیادہ سعودی امداد حاصل کرنے والا ملک مصر ہے۔ اس کے بعد یمن 26 ارب ڈالر سے زیادہ کی امداد لے چکا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں