سوڈان میں امدادی سامان کے لیے "ادری" راہ داری کھولنے کا فیصلہ ، سعودی عرب کا خیر مقدم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب نے سوڈان میں خود مختار کونسل کے سربراہ جنرل عبد الفتاح البرہان کی جانب سے "ادری" کی راہ داری کھولنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔ البرہان نے جو سوڈان کی مسلح افواج کے سربراہ بھی ہیں انسانی امداد کے کمیشن کو مذکورہ راہ داری کھولنے پر مامور کیا تھا۔ اس اقدام کا مقصد الفاشر شہر میں انسانی امداد پہنچانا ہے جہاں انسانی صورت حال ابتر ہو چکی ہے۔

سعودی عرب کے مطابق اس مثبت اقدام سے انسانی ضروریات کا مسئلہ حل ہو گا اور لوگوں تک امدادی سامان پہنچ جائے گا۔

اس سلسلے میں جنیوا کانفرنس میں سعودی عرب کے وفد نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے ایلچی اور افریقی یونین کے نمائندے کے ساتھ ملاقات کی۔ بات چیت میں مشترکہ طریقہ کار کے مطابق ہنگامی امداد پیش کرنے کا معاملہ زیر بحث آیا۔

سوڈان کے لیے امریکا کے خصوصی نمائندے کا کہنا ہے کہ سوڈان میں 15 ماہ سے جاری جنگ کے خاتمے کے لیے حالیہ بات چیت رواں ہفتے جنیوا میں آگے بڑھے گی۔

اس جنگ میں متحارب فریقین سوڈانی فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے نیم فوجی دستے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں