سعودی عرب میں سائبر سکیورٹی مارکیٹ کا حجم 13 ارب ریال تک پہنچ گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

سعودی عرب کی نیشنل سائبر سکیورٹی اتھارٹی کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ مملکت میں سائبر سکیورٹی مارکیٹ کا حجم تقریباً 13.3 ارب ریال سے تجاوز کرگیا ہے جو کہ سعودی عرب میں پبلک اور پرائیویٹ سیکٹرز میں کام کرنے والے اداروں کے سائبر سکیورٹی پروڈکٹس، سلوشنز اور سروسز پر کل اخراجات کی نمائندگی کرتا ہے۔

سعودی عرب میں سائبر سکیورٹی سیکٹر کی مارکیٹ انڈسٹری کو ترقی دینے میں حکومت اور نجی شعبوں کےدرمیان گہرا اور قابل تحسین تعلق ہے جس کی بہ دولت یہ شعبہ تیزی سے ترقی کی منازطے کررہا ہے۔

نجی شعبے کے اخراجات 9.2 ارب ریال ہیں جو کل اخراجات کا 69 فیصد ہے۔ رپورٹ میں سعودی عرب کی مجموعی گھریلو پیداوار میں سائبر سکیورٹی سیکٹر کا حصہ تقریباً 15.6 ارب ریال بتایا گیا ہے جس میں سے آٹھ اعشاریہ چھ ارب ریال براہ راست حصہ تھا اور سات بلین ریال بالواسطہ شراکت شامل تھی.

رپورٹ میں سائبرسکیوریٹی مصنوعات، سولوشنزاور خدمات فراہم کرنے والوں کی تعداد میں اضافے کا بھی انکشاف کیا گیا ہے جو کہ نیشنل سائبرسکیوریٹی اتھارٹی کے ذریعہ بطور سروس فراہم کنندگان رجسٹرڈ ہیں۔ ان رجسٹرڈ اداروں کی تعداد 2023ء کے آخر تک 353 تک پہنچ گئی ہے۔

جبکہ عالمی سائبرسکیوریٹی سیکٹر اس شعبے میں کام کرنے کے لیے اہل انسانی کیڈرز کی دستیابی کے حوالے سے چیلنجز کا مشاہدہ کررہا ہے۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ مملکت میں سائبر سکیورٹی کیڈرز کی کل تعداد 19.6 ہزار ماہرین تک پہنچ گئی ہے۔ اس میں 32 فیصد سے زیادہ خواتین کی نمائندگی بھی شامل ہے ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں