سعودی عرب کے علاقے الباحہ کو قدرت نے بے پناہ رعنائیاں دی ہے۔ اسی وجہ سے سیاح اس کی طرف تقریبا سارا سال مائل رہتے ہیں۔
موسم کے حسن اور دلکشی کے علاوہ اس کے قدرتی نظارے بھی سیاحوں کے لیے یہاں آتے رہنے کا بڑا موجب بنتے ہیں۔
الباحہ کے قدرتی نظارے اور معتدل آب و ہوا الباحہ کو سیاحوں کا دامن اپنی طرف کھینچے رکھتی ہے۔
یہ خوبصورت علاقہ سعودی عرب کے جنوب مغرب میں واقع ہے ۔ ایک ایسا علاقہ جہاں سیاح بار بار آتے رہتے ہیں۔
اسے قدرت ہر سال ڈھیر ساری بارشوں سے نوازتی ہے۔ الباحہ کے پہاڑوں کو ڈھکنے والی گھنی دھند کے مناظر کے ساتھ ساتھ بہت سے علاقوں میں سرسبز جنگل ، لہلہاتے میدان پہاڑوں سے نیچے کی طرف سال بھر بہتے پانی اس کے فخریہ شناخت کا ذریعہ ہیں۔