سعودی عرب میں نیشنل کلچرل ایوارڈز انیشی ایٹو کی اختتامی تقریب کل ہوگی
مرد اور خواتین تخلیق کاروں سمیت ثقافتی شعبے کے علمبرداروں کو اعزازات سے نوازا جائے گا
سعودی عرب میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی سرپرستی میں وزارت ثقافت کے تحت قومی ثقافتی ایوارڈ انیشیٹو کے چوتھے سیشن کی اختتامی تقریب پرسوں پیر کو ریاض کے کنگ فہد کلچرل سینٹر میں منعقد کی جارہی ہے۔ یہ تقریب ثقافتی شعبے کے علمبرداروں کو عزت دینے کے لیے منعقد کی جارہی ہے جس میں مختلف ثقافتوں میں کمال حاصل کرنے والے تخلیقی مرد اور خواتین کو اعزاز دیے جائیں گے۔
وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان نے اس سپانسرشپ کے لیے گہرا شکریہ ادا کیا جو قومی ثقافتی ایوارڈز کے اقدام کو ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے ملی۔ انہوں نے کہا یہ فراخدلانہ کفالت قیادت کی ثفافتی شعبے اور تخلیق کاروں کی حمایت میں دلچسپی کی عکاس ہے۔ انہوں نے کہا ثقافت کی وزارت اس اقدام کے ذریعے ثقافتی شعبے کے فوائد کو بڑھانے کے لیے کام کر رہی ہے اور اس کی ترقیاتی اور تخلیقی کردار کو مضبوط بنانے میں اپنا حصہ ڈال رہی ہے۔
اختتامی تقریب میں مختلف تخلیقی کیٹگریز پر محیط 16 ثقافتی ایوارڈز کے فاتحین کو اعزاز دئیے جائیں گے۔ ان کیٹگریز میں کلچرل پرسنالٹی آف دی ایئر ایوارڈ، یوتھ کلچر ایوارڈ، انٹرنیشنل کلچرل ایکسیلنس ایوارڈ، وومن اینڈ بزنس مین ایوارڈ، کلچرل انسٹی ٹیوشنز ایوارڈ، فلم ایوارڈ، فیشن ایوارڈ، میوزک ایوارڈ، نیشنل ہیریٹیج ایوارڈ، لٹریچر ایوارڈ، تھیٹر اینڈ پرفارمنگ آرٹس ایوارڈ، ویژول آرٹس ایوارڈ، آرکیٹیکچر اینڈ ڈیزائن آرٹس ایوارڈ، کلنری آرٹس ایوارڈ، پبلشنگ ایوارڈ، اور ٹرانسلیشن ایوارڈ شامل ہیں۔
وزارت ثقافت نے گزشتہ فروری میں قومی ثقافتی ایوارڈز کے چوتھے سیشن کا آغاز کیا۔ ثقافتی شعبوں کے لیے مختص ایوارڈز کے لیے مسلسل دو ماہ تک نامزدگیاں موصول ہوئیں۔ اس کے بعد اس کی سکریننگ، تشخیص اور ثالثی کا مرحلہ شروع ہوا۔ اس اقدام کے تحت مجاز کمیٹیوں کے ذریعے نامزدگیوں کی اختتامی تقریب میں دانشوروں، ادیبوں اور سماجی شخصیات کی موجودگی میں فاتحین کی تاج پوشی کی جائے گی۔
"قومی ثقافتی ایوارڈز" اقدام ثقافت کی قومی حکمت عملی کے اقدامات میں سے ایک ہے۔ اسے وزارت ثقافت نے مملکٹ کے ویژن 2030 کی چھتری کے تحت نافذ کیا ہے۔ یہ اقدام قابل افراد اور ثقافتی اداروں کے لیے وزارت کی حوصلہ افزائی کے فریم ورک کے اندر آتا ہے۔ گزشتہ تین سیشنز میں ان لوگوں کا اعزاز دیا گیا جنہوں نے اپنی ممتاز تخلیقی صلاحیتوں کے ساتھ مقامی اور بین الاقوامی سطح پر ثقافت کو فروغ دینے میں مؤثر کردار ادا کیا۔