الریاض: خلیجی ممالک اور چین کے درمیان آزاد تجارت میں پیش رفت کا جائزہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

خلیج تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل جاسم البدیوی نےزور دے کر کہا ہے ریاض میں خلیجی ممالک اور چین کے وفود نے مذاکراتی اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں دونوں فریقوں کے درمیان مضبوط تعلقات اور مشترکہ مفادات سے شروع ہونے والے تعاون کو فروغ دینے پر غور کیا گیا۔ یہ اجلاس دسمبر 2022ء میں سعودی عرب میں ہونے والی پہلی خلیجی چینی سربراہ کانفرنس کے نتائج اور فیصلوں کو عملی شکل دینے اور ان کے نفاذ کا حصہ ہے۔

اجلاس میں کئی علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ خطے کی صورتحال کی تازہ ترین پیش رفت، خاص طور پر غزہ کا بحران اور قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے برادر فلسطینی عوام کے خلاف سنگین اور مسلسل خلاف ورزیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں شریک چینی حکام نے غزہ میں جنگ بندی پر کام کرنے اور تمام متعلقہ بین الاقوامی اور اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کی ضرورت پر زور دیا۔

چینی فریق کے سیکرٹری جنرل نے دونوں فریقوں کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے اور مشترکہ مفادات کو پورا کرنے کے لیے مختلف شعبوں میں تعاون اور اشتراک کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

اجلاس میں مشترکہ دلچسپی کے متعدد موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا، جن میں سے سب سے اہم ’جی سی سی‘ ممالک اور عوامی جمہوریہ چین کے درمیان آزادانہ تجارت کے مذاکرات میں ہونے والی تازہ ترین پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں