اسرائیلی ایئرلائن کے مسافروں پر حملہ کرنے والا جیل میں ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

اسرائیلی ایرلائن کے مسافروں پر حملہ کرنے والا شخص جیل میں ہلاک ہو گیا ہے۔ جیل حکام کے مطابق اس کی موت اس کے سیل میں ہوئی ہے۔

جیل حکام نے جمعرات کے روز بتایا ہے کہ 1985 میں ویانا ہوائی اڈے پر اسرائیلیوں کو نشانہ بنانے والا یہ شخص چار دہائیوں سے جیل کی سلاخوں کے پیچھے تھا۔

مقامی میڈیا کے مطابق 64 سالہ توفیق بن احمد چاؤلی کو عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ اسرائیلی ایئرلائن کے مسافروں پر ہونے والے اس حملے میں تین مسافر ہلاک ہوئے تھے۔

بتایا گیا ہے کہ چاولی نے اپنے دو دیگر ساتھیوں کے ساتھ 'چیک ان' کے منتظر مسافروں پر دستی بم پھینکے اور ان پر فائرنگ کی تھی۔ جس کے نتیجے میں 3 مسافر ہلاک اور 39 زخمی ہوئے تھے۔ دوسری جانب سیکیورٹی فورسز نے ان میں سے ایک کو گولی مار کر موقع پر ہی ہلاک کر دیا تھا۔

جیل کے ترجمان نے 'اے ایف پی' کو بتایا کہ چاؤلی کی موت اس کے سیل میں ہوئی ہے۔

چاؤلی 1995 میں جیل سے فرار ہونے کی کوشش کر چکا تھا۔ تاہم اسے چند گھنٹوں بعد ہی ایک اپارٹمنٹ کے تہہ خانے سے دوبارہ پکڑ لیا گیا۔ اس کے علاوہ اس نے 1996 میں بھی فرار ہونے کی کوشش کی تھی۔ اس وقت اسے مزید 19 سال قید کی سزا سنا دی گئی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں