اسرائیلی خفیہ سروس کور کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل یوسی کپر واسر نےلبنان کی ایرانی حمایت یافتہ حزب اللہ کا انتباہ کیا ہے اسرائیل پر حملوں سے باز آجائے وگرنہ مزید جوابی کارروائیوں کے لیے تیار ہو جائے۔ وہ ' العربیہ ' کو انٹرویو رہے تھے۔
بریگیڈیئر جنرل یوسی کپر واسر اسرائیلی وزارت سٹریٹجک افیئر کے ڈائریکٹر جنرل بھی رہے ہیں۔ 'العربیہ' کے ذریعے انہوں نے کہا ' حزب اللہ کو اسرائیل پر حملے کرنے کی قیمت اگلے دنوں میں پہلے سے بھی زیادہ ہو جائے گی اور یہ ہر روز بڑھتی چلی جائے گی۔ حتیٰ کہ ایسا وقت بھی آئے گا کہ یہ بھاری قیمت حزب اللہ کو گھنٹوں کے حساب سے ادا کرنا ہوگی۔
اسرائیلی سابق افسر نے کہا ' حزب اللہ کو چاہیے کہ اپنے نقصان میں جس قدر ممکن ہو اسے اپنے نقصان میں کمی کی طرف آجانا چاہیے۔ کہ یہ جنگ جتنی آگے بڑھے گی اس کا نقصان بھی اسی قدر بڑھتا چلا جائے گا۔ یہ حزب اللہ کے لیے زیادہ درد ناک ہو گا۔'
سابق اسرائیلی ذمہ دارنے کہا اسرائیلی حملوں نے حزب اللہ کو بہت گہری ضرب لگائی ہے اور حزب اللہ کی جنگی صلاحیت کو بہت کمزور کر دیا ہے۔ جیسا کہ حزب اللہ کے کئی کمانڈر ہلاک کر دیے گئے ہیں۔
جب حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ اسرائیلی پیجر حملے کے بارے میں ٹی وی پر بات کرتے ہوئے بالکل بری اور غمزدگی کی حالت میں تھے۔ بلا شبہ حسن کے پریشان ہونے کے لیے کئی اہم وجوہات ہیں۔
پیجر اور واکی ٹاکی حملوں میں دو دنوں میں کم از کم 39 افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہوئے ، جس سے پورے لبنان میں سراسیمگی پھیل گئی۔ بعد ازاں اسرائیل نےدو دن مسلسل بمباری کی اور ایک بار پھر سینکڑوں لبنانیوں کو قتل کیا ، ہزاروں کو بمباری سے بے گھر کر دیا اور نقل مکانی پر مجبور ہو گئے۔
اگرچہ اسرائیلی بمباری میں سینکڑوں سویلین بھی ہلاک اور زخمی ہو چکے ہیں مگر اسرائیلی سابق افسرکا اصرار ہے کہ اسرائیلی فوج نے صرف حزب اللہ کے ٹھکانوں کو ہی نشانہ بنایا ہے۔ نیز اسرائیل نے حزب اللہ پر بھی الزام لگا دیا ہے کہ وہ عوام کو اپنے بچاؤ کے لیے انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔ اسرائیل اور اس کے اتحادی یہ الزام عام طور پر لگاتے رہتے ہیں۔
-
تل ابیب پر حزب اللہ کے راکٹ حملے پر گہری تشویش ہے: امریکہ
حماس رہنما یحییٰ سنوار جنگ بندی میں دلچسپی نہیں رکھتے: جان کربی
بين الاقوامى -
لبنان : اسرائیلی حملوں سےعوام اسرائیل کے خلاف ہوئے ہیں حزب اللہ کے نہیں :رکن پارلیمنٹ
لبنان پر اسرائیلی بمباری اور حملوں کے نتیجے میں لبنانی عوام ایرانی حمایت یافتہ حزب ...
مشرق وسطی -
حزب اللہ کے عہدیداران کو قتل کرنے سے اسے شکست نہیں ہو گی: خامنہ ای
آخری فتح مزاحمتی محاذ اور حزب اللہ کی ہو گی: رہنمائے اعلیٰ کا بیان
مشرق وسطی