غزہ: یرغمالیوں کی قید کا بھی ایک سال ہو گیا،ایک اور یرغمالی کی ہلاکت کی خبر آ گئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

اسرائیلی عوام کے لیے غزہ جنگ کا ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر ایک اور بری خبر آگئی ہے۔ کہ غزہ میں قید اسرائیلیوں میں سے ایک اور کی ہلاکت ہو گئی ہے۔ اس ہلاکت کی خبر کا اعلان پیر کے روز یرغمالیوں کی غزہ کی قید میں پورا ایک سال گزرنے کے حوالے سے اس یرغمالیوں کی رہائی کے لیے اسرائیل میں مہم چلانے والے گروپ کی طرف سے سامنے آیا ہے۔

یرغمالیوں اور لاپتہ خاندانوں کے اسرائیلی فورم کے مطابق 28 سالہ ایدان شتیوی جسے نووا کے میوزیکل فیسٹیول سے سات اکتوبر 2023 کو حماس کے عسکری ونگ القسام نے گرفتار کیا تھا ہلاک ہو چکا ہے ، تاہم اس کی لاش ابھی تک غزہ میں القسام کے پاس ہے۔

موت کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ شتیوی ابھی میوزک فیسٹیول میں پہنچا ہی تھا کہ القسام بریگیڈ نے اسرائیل پر حملہ کر دیا تھا۔یہ میوزک کنسرٹ بھی اس حملے کی زد میں آگیا تھا۔

لاپتہ یرغمالیوں کے فورم کے مطابق شتیوی صبح سویرے اپنے دوست کے پرفارم کرنے کے حوالے سے رجسٹریشن کرانے صبح سویرے پہنچا تھا اور کچھ ورکشاپ میں شرکت کے لیے دستاویزات جمع کرانے کے لیے گیا تھا۔ کہ حملے میں گرفتار کر لیا گیا۔

اس نے اس دوران دو اجنبی افراد کو بچانے کی کوشش کی تھی جو اس کی مدد سے موقع سے فرار ہو گئے تھے۔ مگر اس دوران یہ خود قابو آگیا اور پھر بات اس کی ہلاکت تک بات پہنچ گئی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں