اسرائیلی ڈرون مار گرایا ہے: حزب اللہ کا دعویٰ

فضائی دفاعی یونٹس اسرائیلی "ہرمیز 450 ڈرون" مار گرانے میں کامیاب

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

لبنان کی حزب اللہ نے کہا کہ اس نے منگل کے روز ایک اسرائیلی ڈرون مار گرایا لیکن یہ نہیں بتایا کہ ڈرون کہاں گرا۔ ایرانی حمایت یافتہ گروپ سرحد کے قریب اسرائیلی فوجیوں سے برسرِ پیکار ہے جبکہ اسرائیل نے جنوبی اور مشرقی لبنان پر بمباری کی ہے۔

مسلح تحریک نے ایک بیان میں کہا کہ حزب اللہ کے "فضائی دفاعی یونٹس کے مزاحمت کاروں نے آدھی رات کے بعد ایک اسرائیلی ہرمیز 450 ڈرون" مار گرایا۔

حزب اللہ نے یہ بھی کہا کہ اس نے ایک روز قبل اسرائیلی شہر تل ابیب کے نواحی علاقوں کو نشانہ بناتے ہوئے ایک راکٹ حملہ کیا تھا۔

ایک بیان میں کہا گیا کہ حزب اللہ کے مزاحمت کاروں نے پیر کی رات "تل ابیب کے مضافات میں راکٹوں کی بوچھاڑ" کی۔ نیز کہا گیا کہ یہ حملہ "لبنان اور اس کے عوام کے دفاع میں اور شہروں، دیہاتوں اور شہریوں پر اسرائیلی حملوں کا جواب میں" کیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں