جنگی ماحول:امریکی و اسرائیلی وزیردفاع کے درمیان پھررابطہ،غزہ میں جاری انسانی المیے پرگفتگو

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

امریکہ اور اسرائیل کے وزیر دفاع نے بدھ کے روز ایک مرتبہ پھر باہم رابطہ کیا ہے۔ ٹیلی فون کال پر ہونے والی اس گفتگو میں لبنان میں جاری اسرائیلی کارروائیوں پر بھی بات کی گئی ہے۔

امریکہ کی طرف سے ایک ہفتہ پہلے غزہ میں انسانوں کے ساتھ جاری رکھے گئے سلوک سے متعلق خط کے بارے میں بھی امریکہ و اسرائیلی وزیر دفاع نے بات چیت کی ہے۔

وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے اسرائیلی حکومت کی اس سلسلے میں حوصلہ افزائی کی کہ وہ غزہ میں اہم اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ پچھلے دنوں اسرائیل نے غزہ میں امدادی سامان لے کر آنے والے ٹرکوں کی تعداد میں اضافے کی منظوری دی۔ یہ بات پینٹاگون کی طرف سے جاری کیے گئے بیان میں کہی گئی ہے۔

گزشتہ اتوار کے روز وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اور وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے اسرائیلی حکام کو لکھا تھا کہ وہ غزہ میں تباہ حال فلسطینیوں کے لیے کچھ ٹھوس اقدامات کریں۔ بصورت دیگر اسرائیل کے لیے امریکی فوجی امداد پر کچھ قدغنیں لگ سکتی ہیں۔

خیال رہے غزہ میں جاری اسرائیلی جنگ کے دوران 42 ہزار سے زائد فلسطینی قتل ہو چکے ہیں اور23 لاکھ فلسطینی بے گھر ہیں جبکہ غزہ کے فلسطینیوں کی نسل کشی کی ان کارروائیوں میں انسانی ساختہ قحط بھی پیدا کیا گیا ۔

پینٹاگون کے مطابق امریکی وزیر دفاع لائیڈ اسٹن اور اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ نے جدید امریکی میزائل شکن سسٹم ' ٹرمینل ہائی آلٹیٹیوڈ ایریا ڈیفنس' پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ واضح رہے امریکی فضائی دفاعی نظام فوجی دستوں کے ہمراہ اسرائیل پہنچ چکا ہے اور ساتھ ہی ساتھ امریکہ نے اسرائیل سے کہا ہے کہ انسانی بنیادوں پر لوگوں کا خیال رکھا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں