اقوام متحدہ کی سیاحتی رپورٹ کے مطابق سال 2023 میں سعودی عرب نے دنیا کے سیاحت کے اعتبار سے 50 اہم ملکوں میں اپنی سیاحتی پوزیشن کو بہتر کیا ہے اور اب وہ 15 ویں نمبر سے 12 ویں اہم ملک کے طور پر سامنے آیا ہے۔
اقوام متحدہ کی یہ سیاحتی رپورٹ ماہ ستمبر میں سامنے آئی ہے۔ جو اجاگر کر رہی ہے کہ مملکت کی قیادت نے گروپ 20 کے ملکوں میں 73 فیصد اضافے کے ساتھ غیر ملکی سیاحوں کو اپنے ہاں خوش آمدید کہا۔ یہ اضافہ لگ بھگ 207 فیصد بنتا ہے۔
رپورٹ میں آنے والے یہ حقائق اس امر کا اظہار ہیں کہ سعودی عرب دنیا کے اہم ترین سیاحتی مراکز میں شامل ہے اور اس سمت میں مزید ترقی کر رہا ہے۔
سیاحوں کی دلچسپی کو بڑھانے اور حوصلہ افزائی کے لیے سعودی عرب نے حالیہ برسوں میں غیر معمولی اقدامات کیے ہیں۔ جبکہ ویژن 2030 تک کے لیے سعودی عرب نے 100 ملین سے 150 ملین سیاحوں کی آمد کو اپنا ہدف بنا رکھا ہے۔ یہ بات سیاحت کے نائب وزیر محمد عبدالہادی نے سیاحت سے متعلق ایک کانفرنس میں بتائی ہے ۔ یہ کانفرنس پچھلے ہفتے دارالحکومت ریاض میں ہوئی تھی۔
عبدالہادی نے یہ بھی کہا کہ سیاحتی اہداف کا مسلسل جائزہ لیا جاتا ہے اور اس شعبے کی کارکردگی کی بنیاد پر اہداف کو اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے۔
اقوام متحدہ کی سیاحت سے متعلق تننظیم 'ڈیبلیو ٹی او' نے سعودی عرب کی تعریف کی ہے اور اس کی اس سیاحتی ترقی کو اہم سنگ میل قررا دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں سیاحت سے متعلق اخراجات سال 2023 کے دوران 37 ارب ڈالر تک رہے اور مملکت میں اس کے مطابق ہوٹلوں کی گنجائش بھی بڑھائی جا رہی ہے ۔
2024 کے پہلے سات ماہ میں سعودی عرب نے 17.5 ملین سیاحوں کو اپنے ہاں خوش آمدید کہا۔ جبکہ 2023 میں یہ تعداد پورے سال کے دوران 27.5 ملین تھی۔
-
ضوابط کی خلاف ورزی پر سعودی عرب میں 21 ہزار 370 افراد گرفتار
سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے انکشاف کیا ہے کہ مملکت کے تمام خطوں میں رہائش، کام اور ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب: خیبر نخلستان میں کانسی کے دورکا قدیم گاؤں کی دریافت
یہ دریافت عالمی ورثے کے تحفظ کے لیے سعودی عرب کے عزم کی تصدیق کرتی ہے
ایڈیٹر کی پسند -
سعودی عرب کی اہم دریافت : بحیرہ احمر میں سمندری کچھوؤں کے گھونسلے تلاش کر لیے
'سعودی جنرل آرگنائزیشن' نے اعلان کیا ہے کہ بحیرہ احمر میں سمندری کچھوؤں کے گھونسلے ...
مشرق وسطی