غزہ کی پٹی کے لیے سعودی عرب کی نئی امداد، 10 ہزار شیلٹر بیگز شامل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے زمینی امداد کی ایک نئی کھیپ اردنی ہاشمی چیریٹیبل آرگنائزیشن کو المفرق گورنریٹ میں فراہم کی ہے۔ یہ تنظیم اس امداد کو اردن کی زمینی بندرگاہوں کے ذریعے غزہ کی پٹی میں فلسطینی عوام کو بھیجے گی۔ یہ امداد سعودی عرب کی جانب سے غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کے لیے شروع کی گئی ریلیف مہم کا حصہ ہے۔

امداد 30 ٹرکوں پر مشتمل ہے۔ اس میں بنیادی مواد کے 10,560 شیلٹر بیگز پر بھی شامل ہیں۔ سعودی عرب غزہ کی پٹی کے متاثرہ علاقوں تک مختلف ممکنہ طریقوں سے فوری امداد پہنچانے کا خواہاں ہے۔ غزہ کی پٹی میں برادر فلسطینی عوام کے مصائب کے خاتمے کے لیے مملکت کی طرف سے کوششیں جاری ہیں۔ واضح رہے حال ہی میں کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سنٹر نے اپنے بڑے بین الاقوامی ریلیف اور انسانی ہمدردی کے کاموں کے لیے نیشنل کونسل آن امریکن- عرب ریلیشنز کی طرف سے گلوبل ہیومینٹیرین اچیومنٹ ایوارڈ بھی جیتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں