سعودی ثقافتی ورثے کو محفوظ کرنے کی کوشش ، میوزیم کمیشن کا آغاز

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب میں میوزیم کمیشن شروع کیا گیا ہے ۔ جس کا مقصد ہے کہ وہ لوگوں میں آگہی پیدا کرے گا، ملکی تاریخ کو محفوظ کرے گا، قومی شناخت کو اجاگر کرے گا اور تخلیقی اظہار خیال کو فروغ دے گا۔

اس مہم کا آغاز پیر کے روز کیا گیا ہے۔ جس کو مستقبل کی کہانی کا نام دیا گیا ہے۔ یہ مہم میوزیم کمیشن کے ویژن کو سامنے لانے کے لیے جدت پر توجہ کو مرتکز کیے ہوئے ہے جو ثقافتی ورثے کو محفوظ بنانے کے لیے مصروف ہے اور وہ آنے والی نسلوں کے لیے تخلیقی عمل کا اہتمام کرے گی۔

اس میں ڈیجیٹل کنٹینٹ بھی شامل کیا جائے گا۔ جو میوزیم کمیشن اور ثقافتی مراکز سے متعلق چیزوں کو سامنے لائے گی۔ ان میں قومی عجائب گھر، المسماک پیلس میوزیم، جاکس میوزیم ، دریہ آرٹ فیوچرز اور جدہ میں قائم طارق عبدالحکیم میوزیم شامل ہیں۔

نیز اس مہم کے دوران مستقبل کے عجائب گھروں کو بھی متعارف کرایا گیا ہے۔ ان میں ریاض کا بلیک گولڈ میوزیم اور جدہ میں بحیرہ احمر میوزیم شامل ہیں۔ جس سے مملکت کے ثقافتی منظر نامے کو فروغ ملے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں