لبنان کے ایرانی حمایت یافتہ مزاحمتی گروپ حزب اللہ نے جنگ بندی کے اعلان کے باوجود اسرائیل کی طرف سے جاری حملوں کو جنگ بندی کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
پیر کے روز بھی اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان پر شام کے وقت بمباری کر کے کئی دیہاتوں کی آبادیوں کو نشانہ بنایا ہے۔ اسرائیل اور لبنان کی جنگ بندی کا اعلان پچھلے ہفتے بدھ کے روز ہوا تھا مگر اسرائیل نے جمعہ کے روز سے ہی دوبارہ بمباری شروع کر دی تھی۔ بمباری کا یہ بعد از جنگ بندی شروع ہونے والا سلسلہ جاری ہے۔
حزب اللہ کے جاری کیے گئے بیان کے مطابق حارث نامی نامی لبنانی گاؤں پر اسرائیلی فوج نے تازہ بمباری کی ہے۔ جبکہ دوسرا نشانہ طلوسا نامی گاؤں بنا ہے۔ جس سے چار لبنانی قتل ہوئے اور متعدد زخمی ہو گئے۔
اسرائیل کی طرف سے الزام لگایا جا رہا ہے کہ اس نے حزب اللہ کی نقل و حرکت کو اپنے لیے خطرے کے طور پر دیکھا ہے اس لیے بمباری کی ہے۔ نیز یہ کی حزب اللہ نے بھی پیر کے روز جواب دیا ہے۔ حزب اللہ کا کہنا ہے کہ اس نے دفاعی ضرورت کے تحت جواب دیا ہے۔
اسرائیلی فوج کے ایک بیان میں حزب اللہ کے کئی لانچرز کو نشانہ بنانے کا کہا گیا ہے۔ بیان کے مطابق حزب اللہ اور لبنان کے متعلقہ حکام کو جنگ بندی معاہدے پر عمل کرنا چاہیے۔
ادھر امریکی حکام بھی جنگ بندی پر عمل کے لیے لبنانی حکام سے مل رہے ہیں تاکہ کوئی خلاف ورزی نہ ہو سکے۔