امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن نے جمعہ کو شام میں شہریوں اور اقلیتوں کے تحفظ پر زور دیا کیونکہ شامی حزبِ اختلاف کی افواج صدر بشار الاسد کی افواج کے کنٹرول سے وسیع علاقے چھین کر ان پر قبضے کی مہم جاری رکھے ہوئے ہیں۔
ترک وزیرِ خارجہ ہاکان فیدان کے ساتھ فون پر گفتگو کے دوران "سیکریٹری بلنکن نے شام کے طول و عرض میں اقلیتی گروپوں کے ارکان سمیت شہریوں کے تحفظ کی اہمیت پر زور دیا۔"
امریکی محکمۂ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ سیکریٹری نے تنازع کے سیاسی حل کی ضرورت پر تبادلۂ خیال کیا۔