شام کا اتحاد برقرار رکھنے اورافراتفری روکنے کی کوششوں کے ساتھ ہیں: سعودی عرب
شامیوں کی حفاظت کو محفوظ بنانے کے لئے اٹھائے گئے مثبت اقدامات سے مطمئن ہیں: سعودی وزیر خارجہ
سعودی وزارت خارجہ نے اعلان کیا کہ وہ شام میں تیز رفتار پیشرفتوں کو دیکھ رہے ہیں اور سعودی عرب نے ان مثبت اقدامات پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا ہے جو لوگوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ اداروں کو خونریزی سے محفوظ رکھنے کے لئے اٹھائے گئے ہیں۔
سعودی عرب شام کی تاریخ کے اس واضح مرحلے میں عوام اور اس کے اختیارات کے ساتھ کھڑی ہے تاکہ شام کے اتحاد کو برقرار رکھنے کے لئے ٹھوس کوششیں کی جائیں اور لوگوں کے درمیان ہم آہنگی کا تحفظ کیا جائے اور شامی ریاست کو افراتفری اور تقسیم کی طرف جانے سے روکا جائے۔ سعودی وزارت برائے امور خارجہ کے بیان کے مطابق مملکت سعودی عرب نے ہر اس چیز کی حمایت کرتا ہے جو شام کی حفاظت اور استحکام کو حاصل کرے اور شام کی خودمختاری ، آزادی اور سالمیت کو یقینی بنائے۔
سعودی وزارت خارجہ نے مزید کہا مملکت بین الاقوامی برادری کو دعوت دیتی ہے کہ وہ شام کے عوام کے ساتھ کھڑے ہوں اور شام کی خدمت کرنے والی ہر چیز میں اس کے ساتھ تعاون کریں اور اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کریں ۔ بیان میں کہا گیا اس مرحلے پر شام کی حمایت اس کی مدد کے لئے انتہائی ضروری ہے تاکہ شام میں جاری لڑائی کو ختم کیا جاسکے اور ان لوگوں کی مدد کی جا سکے جو کئی سالوں سے مصائب میں شکار ہیں۔ سینکڑوں ہزاروں بے گنا افراد جاں بحق ہوچکے ہیں اور لاکھوں بے گھر ہیں۔
اب وقت آگیا ہے کہ شام کے لوگ فراخدلانہ زندگی سے لطف اندوز ہوں اور ایک خوشحال مستقبل تیار کرنے میں اپنا حصہ ڈالیں اور سلامتی ، استحکام اور خوشحالی میں زندگی گزاریں۔
ایک سعودی عہدے دار نے رائٹرز سے بات چیت میں کہا کہ شام کی صورتحال ایک سیاسی عمل میں حکومت کی شمولیت کی کمی کا براہ راست نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا سعودی عرب کا شام کے خطے میں فریقین سے رابطہ ہے۔ سعودی عہدیدار نے تصدیق کی کہ سعودی عرب شام کے سابق صدر بشار الاسد کے مقام سے واقف نہیں ہیں۔